🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10177
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا بَعَسَفَانَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عُيُونَ الْمُشْرِكِينَ الْآنَ عَلَى ضَجْنَانَ، فَأَيُّكُمْ يَعْرِفُ طَرِيقَ ذَاتِ الْحَنْظَلِ؟".
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَمْسَى:" هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَنْزِلُ فَيَسْعَى بَيْنَ يَدَيِ الرِّكَابِ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنَزَلْتُ، فَجَعَلَتِ الْحِجَارَةُ تَنْكُبُهُ، وَالشَّجَرُ يَتَعَلَّقُ بِثِيَابِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْكَبْ" ثُمَّ نَزَلَ آخَرُ، فَجَعَلَتِ الْحِجَارَةُ [ تَنْكُبُهُ ] وَالشَّجَرُ يَتَعَلَّقُ بِثِيَابِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْكَبْ".
ثُمَّ وَقَعْنَا عَلَى الطَّرِيقِ حَتَّى سِرْنَا فِي ثَنِيَّةٍ، يُقَالُ لَهَا: الْحَنْظَلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مَثَلُ هَذِهِ الثَّلَاثَةِ إِلَّا كَمَثَلِ الْبَابِ الَّذِي دَخَلَ فِيهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ (قِيلَ لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ) لَا يَجُوزُ أَحَدٌ اللَّيْلَةَ هَذِهِ الثَّنِيَّةَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ".
فَجَعَلَ النَّاسُ يُسْرِعُونَ وَيَجُوزُونَ، وَكَانَ آخِرَ مَنْ جَازَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يُرْكِبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا حَتَّى تَلَاحَقْنَا قَالَ: فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلْنَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نکلے، جب ہم ”عسفان“ کے مقام پر پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرکین کے جاسوس، اس وقت ”ضجنان“ کے مقام پر ہیں، تو تم میں سے کون شخص ”حنظل“ والے راستے سے واقف ہے؟ شام کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی شخص اتر کر سواروں کے آگے آگے دوڑے گا، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسا کروں گا، وہ صاحب نیچے اترے تو ان کے راستے میں پتھر آئے، جو ان کو چبھ رہے تھے اور درخت آئے جو ان کے کپڑوں سے چمٹ رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ! پھر ایک اور صاحب اترے، تو پتھر انہیں بھی چبھنے لگے اور درخت ان کے کپڑوں کے ساتھ بھی الجھنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ! پھر ہم ایک ایسے راستے پر آئے، یہاں تک کہ ہم ایک گھاٹی پر آ گئے، جس کا نام ”حنظل“ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھاٹی کی مثال اُس دروازے کی مانند ہے، جس میں بنی اسرائیل داخل ہوئے تھے، جب اُن سے یہ کہا: گیا: تم اس دروازے سے سجدے کی حالت میں داخل ہو، اور تم لفظ ”حطۃ“ کہو، ہم تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دیں گے، آج رات جو شخص بھی اس گھاٹی سے گزرے گا، اس کی مغفرت ہو جائے گی، تو لوگ تیزی سے چل کر اُس کو پار کرنے لگے، اس میں سے گزرنے والے آخری فرد سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ تھے، جو لوگوں میں سب سے پیچھے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگ ایک دوسرے کو سوار کروانے لگے، یہاں تک کہ ہم ایک دوسرے سے مل گئے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا، تو ہم نے بھی پڑاؤ کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10177]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1812)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10177 in Urdu