الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر: 10178
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ نَاجِيَةَ أَوْ نَاجِيَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: لَمَّا كُنَّا بِالْغَمِيمِ لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَبَرَ قُرَيْشٍ ; أَنَّهَا بَعَثَتْ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فِي جَرِيدَةِ خَيْلٍ تَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَلْقَاهُمْ، وَكَانَ بِهِمْ رَحِيمًا.
فَقَالَ:" مَنْ رَجُلٌ يَعْدِلُنَا عَنِ الطَّرِيقِ؟" فَقُلْتُ: أَنَا بِأَبِي أَنْتَ، فَأَخَذْتُ بِهِمْ فِي طَرِيقٍ قَدْ كَانَ بِهَا حَزْنُ فَدَافِدَ وَعُقَابٍ، فَاسْتَوَتْ بِنَا الْأَرْضُ حَتَّى أَنْزَلَهُ عَلَى الْحُدَيْبِيَةِ وَهِيَ نَزَحٌ.
فَأَلْقَى سَهْمًا أَوْ سَهْمَيْنِ مِنْ كِنَانَتِهِ، ثُمَّ بَصَقَ فِيهَا، ثُمَّ دَعَا فَفَارَتْ عُيُونًا حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ أَوْ نَقُولُ: لَوْ شِئْنَا لَاغْتَرَفْنَا بِأَيْدِينَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا جندب بن ناجیہ رضی اللہ عنہ، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: سیدنا ناجیہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم ”غمیم“ کے مقام پر موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کے بارے میں یہ اطلاع ملی کہ انہوں نے کچھ گھڑ سواروں کے ساتھ خالد بن ولید کو بھیجا ہے، تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے مقابلہ کرنا پسند نہیں تھا، کیونکہ آپ ان کے بارے میں مہربان تھے، آپ نے فرمایا: کیا کوئی شخص ہمیں راستے سے ہٹا کر لے کے چل سکتا ہے؟ میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، میں ایسا کرتا ہوں، پھر میں اُن حضرات کو ایک اور راستے سے لے گیا، جو دشوار گزار تھا، اور وہاں گھاٹیاں تھیں، یہاں تک کہ ہم جب ہموار زمین کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حدیبیہ“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، وہ ایک کنواں تھا جو خشک ہو چکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ترکش میں سے ایک یا دو تیر نکالے، آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن مبارک ڈالا، پھر آپ نے دعا کی، تو اس میں سے چشمے جاری ہو گئے، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم یہ سوچ رہے تھے کہ اگر ہم چاہیں، تو ہاتھ کے ذریعے اُس میں سے پانی لے سکتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10178]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10178]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1727)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10178 in Urdu