🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10182
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحُدَيْبِيَةِ فِي أَصْلِ الشَّجَرَةِ الَّتِي قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْقُرْآنِ وَكَانَ يَقَعُ مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَةِ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَسُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -:" اكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ". فَأَخَذَ سُهَيْلٌ بِيَدِهِ، فَقَالَ: مَا نَعْرِفُ الرَّحْمَنَ الرَّحِيمَ، اكْتُبْ فِي قَضِيَّتِنَا مَا نَعْرِفُ، فَقَالَ:" اكْتُبْ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ" فَكَتَبَ".
هَذَا مَا صَالَحَ عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ أَهْلَ مَكَّةَ" فَأَمْسَكَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو بِيَدِهِ فَقَالَ: لَقَدْ ظَلَمْنَاكَ إِنْ كُنْتَ رَسُولَهُ، اكْتُبْ فِي قَضِيَّتِنَا مَا نَعْرِفُ قَالَ:" اكْتُبْ هَذَا مَا صَالَحَ عَلَيْهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ" فَكَتَبَ.
فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ خَرَجَ عَلَيْنَا ثَلَاثُونَ شَابًّا عَلَيْهِمُ السِّلَاحُ، فَثَارُوا فِي وُجُوهِنَا فَدَعَا عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ اللَّهُ أَبْصَارَهُمْ فَقُمْنَا إِلَيْهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ جِئْتُمْ فِي عَهْدِ أَحَدٍ؟ أَوْ هَلْ جَعَلَ لَكُمْ [ أَحَدٌ ] أَمَانًا؟"، قَالُوا: لَا، فَخَلَّى سَبِيلَهُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا) . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم حدیبیہ میں ایک درخت کی جڑ کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے یہ وہ موقع ہے، جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے، درخت کی شاخیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر آ رہی تھیں، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور (مشرکین کا نمائندہ) سہیل بن عمرو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم یہ لکھو! اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، تو سہیل نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولا: ہمیں لفظ ”رحمان“ اور ”رحیم“ کا پتہ نہیں ہے، آپ ہمارے معروف طریقے کے مطابق تحریر کروائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لکھو: ”اے اللہ تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ لکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لکھو! یہ وہ معاہدہ ہے، جو اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اہل مکہ کے ساتھ کر رہے ہیں، تو سہیل بن عمرو نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولے: ہم آپ کے ساتھ زیادتی کریں گے کہ اگر آپ اس کے رسول ہوں، آپ ہمارے معروف طریقے کے مطابق لکھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لکھو کہ یہ وہ معاہدہ ہے، جو محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب کر رہے ہیں، ویسے میں اللہ کا رسول بھی ہوں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لکھ دیا، ابھی یہ حضرات یہاں موجود تھے کہ اسی دوران تیس نوجوان نکل کر ہمارے پاس آ گئے، ان کے پاس ہتھیار موجود تھے، وہ ہمارے سامنے آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف دعا کی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی گرفت میں لے لی، ہم اُٹھ کر ان کے پاس گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کسی کے عہد میں آئے ہو؟ کیا کسی نے تمہارے لئے امان دی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھوڑ دیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”وہی وہ ذات ہے جس نے مکہ کے قریب (حدیبیہ میں) ان (کفار مکہ) کے ہاتھ، تم سے، اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے، اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر غلبہ عطا کر دیا تھا، اور تم جو عمل کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس کو دیکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10182]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (87/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16358، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3768»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10182 in Urdu