🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10183
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - أَنَّهُ قَالَ: اتَّهِمُوا الرَّأْيَ عَلَى الدِّينِ - فَذَكَرَ الْحُدَيْبِيَةَ إِلَى أَنْ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْتُبُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَ:" اكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" فَقَالُوا: لَوْ نَرَى ذَلِكَ صَدَّقْنَا، وَلَكِنِ اكْتُبْ كَمَا كُنْتَ تَكْتُبُ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ قَالَ: فَرَضِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَيْتُ، حَتَّى قَالَ لِي:: يَا عُمَرُ، تَرَانِي قَدْ رَضِيتُ وَتَأْبَى؟" قَالَ: فَرَضِيتُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دین کے بارے میں اپنی رائے کو غلط قرار دو! پھر انہوں نے غزوہ حدیبیہ کے متعلق پوری حدیث ذکر کی، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور اہل مکہ کے درمیان معاہدہ تحریر کروایا، تو آپ نے یہ فرمایا: تم یہ لکھو: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، تو کفار نے یہ کہا: اگر ہم اس بات کو ٹھیک سمجھتے ہوتے تو ہم اس کی تصدیق کر دیتے، لیکن آپ اس طرح لکھیں، جس طرح پہلے لکھا جاتا تھا: اے اللہ! تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے راضی ہو گئے، اور میں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عمر! تم مجھے دیکھ رہے ہو کہ میں راضی ہو چکا ہوں، اور تم پھر بھی انکار کر رہے ہو؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں راضی ہو گیا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10183]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1813)، أخرجه مسند البزار برقم: 148، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 82، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 219»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10183 in Urdu