🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10185
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَشَهِدْتَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: فَمَا كَانَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قَمِيصٌ مِنْ قُطْنٍ، وَجُبَّةٌ مَحْشُوَّةٌ، وَرِدَاءٌ، وَسَيْفٌ، وَرَأَيْتُ النُّعْمَانَ بْنَ مُقْرِنٍ الْمُزَنِيَّ قَائِمًا عَلَى رَأْسِهِ، وَقَدْ رَفَعَ أَغْصَانَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ يُبَايِعُونَهُ.
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الْحُدَيْبِيَةِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیعت رضوان میں شریک ہوئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا پہنا ہوا تھا؟ انہوں نے بتایا: روئی کی بنی ہوئی قمیص تھی اور ایک بھرا ہوا جبہ تھا، ایک چادر تھی اور ایک تلوار تھی۔ میں نے سیدنا نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے کھڑے ہوئے تھے اور آپ کے سر سے درخت کی شاخیں اُٹھا رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، ایک حدیث غزوہ حدیبیہ کے بارے میں منقول ہے، لیکن وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحییٰ بن عبداللہ تیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (535)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13578، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3802، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 508»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 10185 in Urdu