الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر: 10184
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ النَّاسَ لِلْبَيْعَةِ، فَقَامَ أَبُو سِنَانِ بْنُ مِحْصَنٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُبَايِعُكَ عَلَى مَا فِي نَفْسِكَ قَالَ:" وَمَا فِي نَفْسِكَ؟" قَالَ: أَضْرِبُ بِسَيْفِي بَيْنَ يَدَيْكَ حَتَّى يُظْهِرَكَ اللَّهُ أَوْ أُقْتَلَ، فَبَايَعَهُ، وَبَايَعَ النَّاسَ عَلَى بَيْعَةِ أَبِي سِنَانٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حدیبیہ کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیعت کے لئے بلوایا، تو ابوسنان بن محصن کھڑے ہوئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس چیز پر آپ کی بیعت کروں گا، جو میرے من میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے من میں کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ کہ میں اپنے تلوار کے ذریعے آپ کے سامنے لڑائی کرتا رہوں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غلبہ عطا کر دے، یا میں شہید ہو جاؤں، تو انہوں نے اس بات پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور لوگوں نے بھی سیدنا ابوسنان رضی اللہ عنہ کی بیعت کے مطابق بیعت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10184]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10184]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2140»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 10184 in Urdu