🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1029
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ نَحْوَ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ. قَالَ: وَكَانَ النَّاسُ يَمْشُونَ خَلْفَهُ. قَالَ: فَلَمَّا سَمِعَ صَوْتَ النِّعَالِ وَقَرَ ذَلِكَ فِي نَفْسِهِ، فَجَلَسَ حَتَّى قَدَّمَهُمْ أَمَامَهُ لِئَلَّا يَقَعَ فِي نَفْسِهِ شَيْءٌ مِنَ الْكِبْرِ، فَلَمَّا مَرَّ بِبَقِيعِ الْغَرْقَدِ إِذَا بِقَبْرَيْنِ قَدْ دَفَنُوا فِيهِمَا رَجُلَيْنِ. قَالَ: فَوَقَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ دَفَنْتُمْ هَهُنَا الْيَوْمَ؟" قَالُوا: فُلَانٌ وَفُلَانٌ. قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ:" أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لَا يَتَنَزَّهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ"، فَأَخَذَ جَرِيدَةً رَطْبَةً فَشَقَّهَا، ثُمَّ جَعَلَهَا عَلَى الْقَبْرَيْنِ فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَلِمَ فَعَلْتَ؟ قَالَ:" لِيُخَفِّفَنَّ عَنْهُمَا". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، حَتَّى مَتَى هُمَا يُعَذَّبَانِ؟ قَالَ:" غَيْبٌ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ". قَالَ:" وَلَوْلَا تَمَزُّعُ قُلُوبِكُمْ وَتَزَيُّدُكُمْ فِي الْحَدِيثِ لَسَمِعْتُمْ مَا أَسْمَعُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ [ بْنِ عَلِيٍّ ] الْأَلْهَانِيُّ عَنِ الْقَاسِمِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شدید گرم دن میں، نبی اکرم ”بقیع غرقد“ کی طرف تشریف لے گئے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلنے لگے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قدموں کی آہٹ سنی، تو آپ کو یہ چیز ناگوار گزری آپ تشریف فرما ہو گئے، یہاں تک کہ لوگوں کو اپنے سے آگے گزرنے دیا، تاکہ آپ کے من میں تکبر کے حوالے سے کچھ واقع نہ ہو، جب آپ ”بقیع غرقد“ کے پاس سے گزرے، تو وہاں دو قبریں موجود تھیں، جن میں دو افراد کو دفن کیا گیا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں ٹھہر گئے، آپ نے دریافت کیا: یہاں تم نے آج کسے دفن کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: فلاں کو اور فلاں کو، لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا، اور دوسرا چغلی کیا کرتا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تر شاخ لی، اُس کے دو حصے کیے، اور وہ ان دونوں قبروں پر لگا دیے، لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تاکہ ان دونوں (کے عذاب میں) تخفیف رہے، لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! ان دونوں کو کب تک عذاب ہوتا رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک ایسا غیب ہے، جس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تمہارے دلوں میں خیالات کا تنوع اور تمہارا زیادہ بات چیت کرنا نہ ہوتا، تو تم لوگ بھی وہ چیز سنتے، جو میں سن رہا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے علی بن یزید بن علی الہانی نے قاسم سے نقل کیا ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21789»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1029 in Urdu