الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ مَا جَاءَ فِي غَنَائِمِ هَوَازِنَ وَسَبْيِهِمْ
ہوازن کے مال غنیمت اور ان کے قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10297
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَسْمًا عَلَى الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ، فَوَجَدَتِ الْأَنْصَارُ فِي أَنْفُسِهَا، فَقَالُوا: قَسَمَ فِيهِمْ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا تَرْضَوْنَ أَنْ تَذْهَبُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، قَالَ ابْنُ الطَّهْرَانِيِّ: كَانَ ثِقَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، قَالَ ابْنُ الطَّهْرَانِيِّ: كَانَ ثِقَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کا مال غنیمت مؤلفۃ القلوب کے درمیان تقسیم کر دیا، تو انصار کو اس حوالے سے الجھن ہوئی۔ انہوں نے یہ کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے درمیان (مال غنیمت) تقسیم کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم لوگ اپنے ساتھ اللہ کے رسول کو لے جاؤ تو انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن طہرانی کہتے ہیں یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10297]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن طہرانی کہتے ہیں یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10297]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1839)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10297 in Urdu