الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ
غزوہ تبوک کا بیان
حدیث نمبر: 10318
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا مَرَّ بِالْجُلَيْحَةِ فِي سَفَرِهِ إِلَى تَبُوكَ، قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: الْمَبْرَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الظِّلُّ وَالْمَاءُ، وَكَانَ فِيهَا دَوْمٌ وَمَاءٌ، فَقَالَ:" إِنَّهَا أَرْضُ زَرْعٍ وَتَبْرُدُ دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ" - يَعْنِي نَاقَتَهُ - فَأَقْبَلَتْ حَتَّى بَرَكَتْ تَحْتَ الدَّوْمَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي مَسْجِدِ ذِي الْمَرْوَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تبوک کی طرف اپنے سفر کے دوران جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”جلیحہ“ کے مقام سے گزرے تو آپ کے ساتھیوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہاں ٹھہر جاتے ہیں یہاں سایہ بھی ہے، اور پانی بھی ہے۔ راوی کہتے ہیں: اس جگہ پر دوم کے درخت بھی تھے، اور پانی بھی تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کھیتی باڑی کی اور ٹھنڈک کی جگہ ہے تم اسے رہنے دو! کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اپنی اونٹنی تھی وہ اونٹنی چلتی رہی، یہاں تک کہ وہ مسجد ذی مروہ میں موجود ”دومتہ“ کے نیچے بیٹھ گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10318]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10318]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10318 in Urdu