🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ
غزوہ تبوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10311
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:
أَنَّهُ شَهِدَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَيَّامَ غَزْوَةِ تَبُوكَ فِي جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّدَقَةِ وَالْقُوَّةِ وَالتَّأَسِّي وَكَانَتْ نَصَارَى الْعَرَبِ كَتَبَتْ إِلَى هِرَقْلَ: إِنَّ هَذَا الَّذِي خَرَجَ يَنْتَحِلُ النُّبُوَّةَ قَدْ هَلَكَ وَأَصَابَتْهُ سِنُونُ فَهَلَكَتْ أَمْوَالُهُمْ، فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ أَنْ تَلْحَقَ دِينَكَ فَالْآنَ، فَبَعَثَ رَجُلًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يُقَالُ لَهُ: الضِّنَادُ، وَجَهَّزَ مَعَهُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ فِي الْعَرَبِ، وَكَانَ يَجْلِسُ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ فَيَدْعُو وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنْ تَهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةُ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ" فَلَمْ يَكُنْ لِلنَّاسِ قُوَّةٌ.
وَكَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ قَدْ جَهَّزَ عِيرًا إِلَى الشَّامِ يُرِيدُ أَنْ يَمْتَارَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَقْتَابِهَا وَأَحْلَاسِهَا وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَبَّرَ النَّاسُ [ ثُمَّ قَامَ مَقَامًا آخَرَ،وَأَمَرَ بِالصَّدَقَةِ، فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،وَهَاتَا مِائَتَانِ وَمَائَتَا أُوقِيَّةٍ،،فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ ] وَأَتَى عُثْمَانُ بِالْإِبِلِ وَأَتَى بِالصَّدَقَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَا يَضُرُّ عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر جسے جیش عسرت کہا: جاتا ہے وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی قوت فراہم کرنے اور ساتھ دینے کا حکم دیا کیونکہ عربوں کے عیسائیوں نے ہرقل کو خط لکھا تھا کہ یہ صاحب جو نکلے ہیں، جنہوں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں، اور انہیں قحط سالی لاحق ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے اموال ہلاک ہو گئے ہیں، تو اگر تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے دین کو بچا لو تو اب یہ موقع ہے، تو ہرقل نے اپنے بڑے سرداروں میں سے ایک سردار کو بھیجا جس کا نام ضنا تھا اس نے اس سردار کے ساتھ چالیس ہزار افراد بھی بھیجے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے عربوں کے مختلف علاقوں میں مکتوب بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ منبر پر تشریف فرما ہوتے تھے اور یہ دعا کرتے تھے اے اللہ اگر (مسلمانوں کے) اس گروہ کو تو نے ہلاکت کا شکار کر دیا، تو زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی اس وقت لوگوں کے پاس قوت نہیں تھی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف ایک قافلہ بھیجا ہوا تھا وہ یہ چاہتے تھے کہ اس کے ذریعے اناج حاصل کریں گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دو سو اونٹ ہیں یہ اپنے پالانوں اور کپڑوں سمیت (میں نذر کرتا ہوں) اور اس کے ساتھ دو سو اوقیہ (چاندی) ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور لوگوں نے تکبیر کہی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ کھڑے ہوئے آپ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دو سو (اونٹ ہیں) اور دو سو اوقیہ (چاندی) ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کی لوگوں نے بھی نعرہ تکبیر لگایا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اونٹ لے کر آئے، اور صدقہ (کی رقم) لے کر آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”عثمان کو کوئی نقصان نہیں ہو گا اگر وہ آج کے بعد کوئی عمل نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10311]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10312
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غَزْوَةِ تَبُوكَ [ وَكُنْتُ ] عَلَى خِدْمَتِهِ ذَلِكَ السَّفَرَ، فَنَظَرْتُ إِلَى نِحْيِ السَّمْنِ قَدْ قَلَّ مَا فِيهِ، وَهَيَّأْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَوَضَعْتُ السَّمْنَ فِي الشَّمْسِ وَنِمْتُ، فَانْتَبَهْتُ بِخَرِيرِ النِّحْيِ، فَقُمْتُ فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ بِيَدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَآنِي:" لَوْ تَرَكْتَهُ لَسَالَ وَادِيًا سَمْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ إِحْدَاهُمَا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَرِجَالُهُمَا وُثِّقُوا.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے اس سفر کے دوران میں آپ کی خدمت پر مامور تھا میں نے گھی کے برتن میں دیکھا کہ اس میں گھی کم ہو چکا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھانا تیار کیا پھر میں نے گھی کو دھوپ میں رکھ دیا، اور میں سو گیا میں اس وقت بیدار ہوا جب اس برتن میں سے آواز آئی تو میں اٹھا میں نے اس کا سرا اپنے ہاتھ سے پکڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملاحظہ فرما رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم اسے چھوڑ دیتے تو پوری وادی میں گھی بہہ رہا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک سند کے ساتھ یہ علامات نبوت سے متعلق باب میں آگے آئے گی اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2992)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2993»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10313
وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ قَالَ: كُنَّا فِي مَسِيرٍ وَإِلَى جَنْبِي رَجُلٌ أَزْحَمُهُ بِاللَّيْلِ وَلَا أَعْرِفُهُ، فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: أَبُو رُهْمٍ، قَالَ:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ الطِّوَالُ الْجِعَادُ الْأُدْمُ مِنْ بَنِي غِفَارٍ؟ هَلْ مَعَنَا مِنْهُمْ فِي الْمَسِيرِ أَحَدٌ؟" قُلْتُ: لَا. قَالَ:" فَمَا فَعَلَ النَّفَرُ الْأُدْمُ الْقِصَارُ الْخُنَّسُ مِنْ أَسْلَمَ؟ هَلْ مَعَنَا مِنْهُمْ فِي الْمَسِيرِ أَحَدٌ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" فَمَا فَعَلَ النَّفَرُ الْحُمْرُ الثِّطَاطُ؟ هَلْ مَعَنَا أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي الْمَسِيرِ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" مَا مِنْ أَهْلِي أَحَدٌ أَعَزُّ عَلَيَّ مُخَلَّفًا مِنْ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ وَأَسْلَمَ وَغِفَارٍ، فَمَا يَمْنَعُ أَحَدَهُمْ إِذَا تَخَلَّفَ أَنْ يَفْقِرَ الْبَعِيرَ مِنْ إِبِلِهِ، فَيَكُونَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الْخَارِجِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِ ابْنُ أَخِي أَبِي رُهْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سفر کر رہے تھے میرے پہلو میں کوئی صاحب تھے جو رات کے وقت میرے پاس آ جاتے تھے میں انہیں پہچانتا نہیں تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے آپ نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے عرض کی: ابورہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان افراد کا کیا بنا جو طویل قد کے گھنگھریالے بالوں والے گندمی رنگت والے ہیں، جن کا تعلق بنو غفار سے ہے کیا اس چلنے کے دوران ان میں سے کوئی ایک ہمارے ساتھ ہے میں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیا بنا جو گندمی رنگت والے چھوٹے قد کے بیٹھے ہوئے ناک والے ہیں، جن کا تعلق اسلم قبیلے سے ہے کیا ان میں سے کوئی ہمارے ساتھ چل رہا ہے میں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیا بنا جو سرخ رنگ کے مالک ہیں، اور جن کی داڑھی ہلکی ہوتی ہے کیا ان میں سے کوئی ایک شخص ہمارے ساتھ چل رہا ہے میں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے اہلخانہ میں سے کسی کا مجھ سے پیچھے رہ جانا اتنا زیادہ گراں نہیں ہے جتنا گراں قریش یا انصار یا اسلم یا غفار قبیلے کے لوگوں میں سے کسی کا پیچھے رہ جانا (مجھ پر گراں گزرتا ہے) جب ان میں سے کوئی شخص پیچھے رہ گیا ہو، تو اس کے لئے اس کام میں کیا رکاوٹ ہے کہ وہ اپنے اونٹوں میں سے کوئی اونٹ عارضی استعمال کے لئے کسی کو دیدے تو اسے جانے والے شخص کی مانند اجر مل جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں دونوں اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10313]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10314
وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ الْغِفَارِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِينَ بَايَعُوا تَحْتَ الشَّجَرَةِ - قَالَ:
غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبُوكَ، فَلَمَّا فَصَلَ سَرَى لَيْلَةً فَسِرْتُ قَرِيبًا مِنْهُ، وَأُلْقِيَ عَلَيَّ النُّعَاسُ فَطَفِقْتُ أَسْتَيْقِظُ وَقَدْ دَنَتْ رَاحِلَتِي مِنْ رَاحِلَتِهِ فَيُفْزِعُنِي دُنُوُّهَا ; خَشْيَةَ أَنْ أُصِيبَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، فَأُؤَخِّرَ رَاحِلَتِي حَتَّى غَلَبَتْنِي عَيْنِي نِصْفَ اللَّيْلِ، فَرَكِبَتْ رَاحِلَتِي رَاحِلَتَهُ، وَرِجْلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْغَرْزِ فَأَصَابَتْ رِجْلَهُ، فَلَمْ أَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِقَوْلِهِ:" حِسَّ". فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَقُلْتُ: اسْتَغْفِرْ لِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" سَلْ". فَطَفِقَ يَسْأَلُنِي عَنْ بَنِي غِفَارٍ فَأُخْبِرُهُ، فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُنِي:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ الْحُمْرُ الطِّوَالُ الثِّطَاطُ أَوِ الْقِصَارُ - عَبْدُ الرَّزَّاقِ يَشُكُّ - الَّذِينَ لَهُمْ نَعَمٌ بِشَظِيَّةِ شَرْخٍ؟". فَذَكَرْتُهُمْ فِي بَنِي غِفَارٍ فَلَمْ أَذْكُرْهُمْ حَتَّى ذَكَرْتُ رَهْطًا مِنْ أَسْلَمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَمْنَعُ أَحَدَ أُولَئِكَ حِينَ تَخَلَّفَ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِهِ امْرَأً نَشِيطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَعَزَّ أَهْلِي عَلَيَّ أَنْ يَتَخَلَّفَ عَنِّيَ الْمُهَاجِرُونَ مِنْ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ.
ابورہم غفاری رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اصحاب میں سے ایک ہیں، جنہوں نے درخت کے نیچے آپ کی بیعت کی تھی وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں شریک ہوا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے ذرا ہٹ گئے، اور آپ رات بھر چلتے رہے میں بھی آپ کے قریب چلتا رہا پھر مجھے اونگھ آنے لگی پھر میری آنکھ کھل جاتی تھی میں نے دیکھا کہ میری سواری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے قریب ہو گئی ہے آپ کے زیادہ قریب ہونے نے مجھے پریشان کر دیا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میں رکاب میں موجود آپ کے پاؤں کو تکلیف نہ پہنچا دوں تو میں نے اپنی سواری کو پیچھے کر لیا، یہاں تک کہ نصف رات کے وقت میری آنکھ لگ گئی پھر میری سواری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے قریب ہونے لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پاؤں رکاب میں تھا آپ کے پاؤں کو تکلیف پہنچی تو میں آپ کے ان الفاظ پر بیدار ہوا: ارے، میں نے سر اٹھایا پھر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کچھ پوچھو (یا تم کچھ مانگو) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بنوغفار کے بارے میں دریافت کرنا شروع کیا میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا پھر آپ نے مجھ سے دریافت کیا: ان لوگوں کا کیا حال ہے، جو سرخ رنگ کے مالک، طویل قد والے ہیں، ان کے بال چھوٹے ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تھوڑے بالوں والے ہیں، یہ شک عبدالرزاق نامی راوی کو ہے، وہ لوگ جن کے ”شظیہ شرخ“ میں جانور ہیں، میں نے بنوغفار کے بارے میں ان کا ذکر کیا لیکن مجھے یاد نہیں آ سکا، یہاں تک کہ مجھے اسلم قبیلے کے لوگوں کا خیال آیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (یہاں شاید کچھ الفاظ نقل ہونے سے رہ گئے ہیں، نبی اکرم نے ارشاد فرمایا) ان میں سے کوئی ایک شخص جب پیچھے رہ جاتا ہے، تو اس کے لئے کیا رکاوٹ ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو اپنا اونٹ سواری کے لئے دیدے اور میرے گھر والوں میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ گراں یہ بات ہے کہ مہاجرین مجھ سے پیچھے رہ جائیں، جن کا تعلق قریش سے ہے یا انصار یا اسلم قبیلے کے لوگ یا غفار قبیلے کے لوگ پیچھے رہ جائیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10314]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (19094)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10315
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ الْقِصَارُ السُّودُ الْجِعَادُ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُولَئِكَ خُلَفَاءُ فِينَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" سِرْ" بَدَلَ:" سَلْ". وَقَالَ:" مَا فَعَلَ النَّفَرُ السُّوَادُ الْجِعَادُ الْقِصَارُ الَّذِينَ لَهُمْ نَعَمٌ بِشَبَكَةِ شَرْخٍ؟". قَالَ: فَتَذَكَّرْتُهُمْ فِي بَنِي غِفَارٍ فَلَمْ أَذْكُرْهُمْ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّهُمْ رَهْطٌ مِنْ أَسْلَمَ وَقَدْ تَخَلَّفُوا.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مَنَعَ أَحَدَ أُولَئِكَ حِينَ تَخَلَّفَ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى إِبِلِهِ امْرَأً نَشِيطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّ أَعَزَّ أَهْلِي عَلَيَّ أَنْ يَتَخَلَّفَ عَنِّي الْمُهَاجِرُونَ مِنْ قُرَيْشٍ، وَالْأَنْصَارُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ.
فِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ أَخِي أَبِي رُهْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں کا کیا بنا جن کے قد چھوٹے ہیں رنگ سیاہ ہیں، اور بال بکھرے ہوئے ہیں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ ہمارے حلیف ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ ”تم کچھ مانگ لو“ کی جگہ یہ لفظ نقل کیا ہے ”تم چلتے رہو“ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیا بنا جن کے رنگ سیاہ ہیں بال بکھرے ہوئے ہیں قد چھوٹے ہیں، جن کے ”شبکہ شرخ“ میں جانور ہیں، راوی کہتے ہیں: میں نے بنو غفار میں ایسے لوگوں کو سوچنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے یاد نہیں آئے، یہاں تک کہ مجھے یہ خیال آ گیا کہ یہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو پیچھے رہ چکے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے کسی ایک کے لئے کیا رکاوٹ تھی کہ جب وہ پیچھے رہ گیا تھا تو وہ اپنا اونٹ کسی ایسے شخص کو سواری کے لئے دے دیتا جو اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے تازہ دم ہو میرے اہلخانہ میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ گراں یہ بات ہے کہ مہاجرین جن کا تعلق قریش سے ہے وہ یا انصار یا اسلم یا غفار سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص مجھ سے پیچھے رہ جائے۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10315]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183/19) اخرجه احمد فى المسند (19096)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10316
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ قَالَ: تَخَلَّفْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْتُ حَائِطًا فَرَأَيْتُ عَرِيشًا قَدْ رُشَّ بِالْمَاءِ، وَرَأَيْتُ زَوْجَتِي فَقُلْتُ: مَا هَذَا بِالْإِنْصَافِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّمُومِ وَالْحَمِيمِ، وَأَنَا فِي الظِّلِّ وَالنَّعِيمِ، فَقُمْتُ إِلَى نَاضِحٍ فَاحْتَقَبْتُهُ، وَإِلَى تَمَرَاتٍ فَتَزَوَّدْتُهَا، فَنَادَتْ زَوْجَتِي إِلَيَّ: أَيْنَ يَا أَبَا خُثَيْمَةَ؟ فَخَرَجْتُ أُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنْتُ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ لَقِيَنِي عُمَيْرُ بْنُ وَهْبٍ، فَقُلْتُ: إِنَّكَ رَجُلٌ جَرِيءٌ وَإِنِّي أَعْرِفُ، جِئْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنِّي امْرُؤٌ مُذْنِبٌ، فَتَخَلَّفْ عَنِّي حَتَّى أَخْلُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
فَتَخَلَّفَ عَنِّي عُمَيْرٌ، فَلَمَّا طَلَعْتُ عَلَى الْعَسْكَرِ فَرَآنِي النَّاسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْ أَبَا خُثَيْمَةَ" فَجِئْتُ فَقُلْتُ: كِدْتُ أَهْلَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَحَدَّثْتُهُ حَدِيثِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرًا وَدَعَا لِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گیا میں باغ میں داخل ہوا اور میں نے وہاں چھپر دیکھا جس پر پانی چھڑکا گیا تھا میں نے اپنی بیوی کو دیکھا تو میں نے کہا: یہ انصاف کی بات نہیں ہے اللہ کے رسول تو گرمی میں ہوں، اور میں سائے، اور نعمتوں میں ہوں پھر میں اٹھ کر اپنے اونٹ کی طرف بڑھا میں نے اس کو تیار کیا پھر میں پھلوں کی طرف گیا انہیں میں نے زاد راہ کے طور پر ساتھ لیا میری بیوی نے مجھ سے پوچھا: اے ابوخیثمہ کہاں کا ارادہ ہے؟ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے کے لئے روانہ ہوا راستے میں کسی جگہ پر عمیر کی مجھ سے ملاقات ہوئی، تو میں نے کہا: تم ایک جرات مند شخص ہو مجھے یہ بات پتہ ہے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا رہا ہوں، اور گناہگار شخص ہوں، اور تم مجھ سے پیچھے رہ جاؤ گے، یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ جاؤں گا، تو عمیر نے مجھے چھوڑ دیا جب میں لشکر کے قریب پہنچا لوگوں نے مجھے دیکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ابوخیثمہ ہو جب میں آیا تو میں نے عرض کی: یا رسول الله! قریب تھا کہ میں ہلاکت کا شکار ہو جاتا پھر میں نے آپ کو اپنی صورت حال کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں بھلائی کے کلمات ارشاد فرمائے، اور مجھے دعائیں دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10316]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5419)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5419»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10317
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزَا غَزْوَةَ تَبُوكَ فَجَهِدَ الظَّهْرُ جَهْدًا شَدِيدًا، فَشَكَوْا إِلَيْهِ ذَلِكَ، قَالَ: وَرَآهُمْ رِجَالًا لَا يُرَوِّحُونَ ظَهْرَهُمْ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَضِيقٍ يَمُرُّ النَّاسُ فِيهِ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ فَنَفَخَ فِيهَا نَفْخَةً، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ احْمِلْ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِكَ، فَإِنَّكَ تَحْمِلُ عَلَى الْقَوِيِّ وَالضَّعِيفِ وَالرَّطْبِ وَالْيَابِسِ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ".
قَالَ: فَاسْتَمَرَّتْ فَمَا دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ إِلَّا وَهِيَ تُنَازِعُنَا أَزِمَّتَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک میں شرکت کے لئے گئے اس وقت سواریاں کم تھیں لوگوں نے اس بات کی شکایت آپ سے کی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ملاحظہ فرمایا کہ ان کے پاس سواریاں نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تنگ جگہ کو دیکھا جہاں سے لوگ گزر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں ٹھہر گئے لوگ وہاں سے گزرنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پھونک ماری اور پھر یہ دعا کی اے اللہ اپنی راہ میں ان لوگوں کو سواریاں فراہم کر کیونکہ تو ہی ہر طاقتور اور کمزور کو خشک اور تر کو خشکی اور سمندروں میں سواری فراہم کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سواریاں چلنے لگیں اور مدینہ منورہ تک ہماری یہ حالت تھی کہ ہم سواریوں کو کھینچ کھینچ کے روکتے تھے (اور وہ تیز رفتاری سے چل رہی ہوتی تھیں)۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10317]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1840) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23436، وأخرجه مسند البزار برقم: 3758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10318
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا مَرَّ بِالْجُلَيْحَةِ فِي سَفَرِهِ إِلَى تَبُوكَ، قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: الْمَبْرَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الظِّلُّ وَالْمَاءُ، وَكَانَ فِيهَا دَوْمٌ وَمَاءٌ، فَقَالَ:" إِنَّهَا أَرْضُ زَرْعٍ وَتَبْرُدُ دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ" - يَعْنِي نَاقَتَهُ - فَأَقْبَلَتْ حَتَّى بَرَكَتْ تَحْتَ الدَّوْمَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي مَسْجِدِ ذِي الْمَرْوَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تبوک کی طرف اپنے سفر کے دوران جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”جلیحہ“ کے مقام سے گزرے تو آپ کے ساتھیوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہاں ٹھہر جاتے ہیں یہاں سایہ بھی ہے، اور پانی بھی ہے۔ راوی کہتے ہیں: اس جگہ پر دوم کے درخت بھی تھے، اور پانی بھی تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کھیتی باڑی کی اور ٹھنڈک کی جگہ ہے تم اسے رہنے دو! کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اپنی اونٹنی تھی وہ اونٹنی چلتی رہی، یہاں تک کہ وہ مسجد ذی مروہ میں موجود ”دومتہ“ کے نیچے بیٹھ گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10318]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10319
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزْوَةَ تَبُوكَ، قَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کا ارادہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10319]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10320
وَعَنْ أَبِي الشُّمُوسِ الْبَلَوِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَصْحَابَهُ يَوْمَ الْحِجْرِ عَنْ بِئْرِهِمْ، فَأَلْقَى ذُو الْعَجِينِ عَجِينَهُ، وَذُو الْحَيْسِ حَيْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ فِي الشَّيْءِ بَعْدَ الشَّيْءِ.
سیدنا ابوشموس بلوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وادی حجر سے گزرنے کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو وہاں کے کنویں (کا پانی استعمال کرنے) سے منع کر دیا تھا تو جس شخص نے آٹا گوندھا ہوا تھا اس نے اپنا آٹا پھینک دیا، اور جس شخص نے حیس تیار کیا تھا اس نے حیس پھینک دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ ایک چیز کے بعد دوسری چیز میں غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (329/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں