الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي ، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
حدیث نمبر: 10613
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِي بَطْنِي حَدَثًا، فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَقْتُلُ مَا فِي بَطْنِكِ" فَانْطَلَقَتْ فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَتْ، فَقَالَتْ: قَدْ وَضَعْتُ، فَقَالَ:" اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ". فَلَمَّا فَطَمَتْهُ جَاءَتْ فَقَالَتْ: قَدْ فَطَمْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْطَلِقِي فَاكْفُلِيهِ". فَانْطَلَقَتْ فَجَاءَتْ هِيَ وَأُخْتُهَا تَمْشِيَانِ، فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ صَبْرِهَا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِهَا.
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ:" انْطَلِقْ فَإِذَا وُضِعَتْ فِي حُفْرَتِهَا، فَقُمْ بَيْنَ يَدَيْهَا حَتَّى تَكُونَ نُصْبَ عَيْنَيْهَا، فَأَسِرَّ إِلَيْهَا". وَأَمَرَ رَجُلًا، فَقَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى حَجَرٍ عَظِيمٍ فَأْتِهَا مِنْ خَلْفِهَا فَارْمِهَا فَاشْدَخْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاملہ ہوں آپ مجھ پر حد جاری کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے پیٹ میں جو ہے ہم اسے قتل نہیں کریں گے وہ عورت چلی گئی جب اس نے بچے کو جنم دے دیا تو وہ آئی اس نے عرض کی میں نے بچے کو جنم دے دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور اسے دودھ پلاؤ جب تک تم اس کا دودھ نہیں چھڑاتی ہو (تمہیں سزا نہیں ملے گی) پھر اس نے جب اس بچے کا دودھ چھڑا دیا تو وہ آئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کا دودھ چھڑوا دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور اس کی دیکھ بھال کرو وہ چلی گئی پھر وہ عورت اور اس کی بہن چلتی ہوئی آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس عورت کا صبر پسند آیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا تم جاؤ جب اس عورت کو گڑھے میں رکھا جائے تو تم اس کے سامنے کھڑے ہو جانا یہاں تک کہ تم اس کی آنکھوں کے بلکل سامنے آ جانا اور اس سے چپکے سے بات کرنا پھر آپ نے ایک اور شخص کو حکم دیا اور فرمایا تم جاؤ ایک بڑا پتھر لو اور پیچھے کی طرف سے اس عورت کے پاس آنا اور اس کو مار کر اسے توڑ دینا (یعنی قتل کر دینا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10613]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10613]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10613 in Urdu