🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي ، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10614
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ زَنَتْ، وَكَانَتْ حَامِلًا، فَقَالَ:" انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي حَمْلَكِ". وَلَوْ لَمْ تَرْجِعْ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا ثُمَّ أَتَتْهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ". فَأَتَتْهُ، وَلَوْ لَمْ تَأْتِهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَجَاءَتْ بَعْدَ مَا فَطَمَتْهُ فَرَجَمَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس نے عرض کی اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور پہلے حمل کو جنم دو اگر وہ عورت واپس نہ آتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیغام بھیج کے نہیں بلوانا تھا پھر اس عورت نے اپنے حمل کو جنم دیا پھر وہ آپ کے پاس آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ جب تک تم اپنے بچے کا دودھ نہیں چھڑاتی ہو پھر وہ عورت آپ کے پاس آئی اگر وہ آپ کے پاس نہ آتی تو آپ نے اسے پیغام بھیج کے بلوانا نہیں تھا دودھ چھڑانے کے بعد وہ آپ کے پاس آئی تو آپ نے اسے سنگسار کروا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10614]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 10614 in Urdu