🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ الِاسْتِنْكَاهِ
منہ کی بو سونگھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10681
وَعَنْ أَبِي مَاجِدٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِابْنِ أَخٍ لَهُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ سَكْرَانَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ هَذَا سَكْرَانَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرْتِرُوهُ، مَزْمِزُوهُ، واسْتَنْكِهُوهُ.
فَتُرْتِرَ وَمُزْمِزَ وَاسْتُنْكِهَ، فَوُجِدَ مِنْهُ رِيحُ الشَّرَابِ، فَأَمَرَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى السِّجْنِ، ثُمَّ أَخْرَجَهُ مِنَ الْغَدِ، ثُمَّ أَمَرَ بِسَوْطٍ فَدُقَّتْ ثَمَرَتُهُ حَتَّى آضَتْ لَهُ مُخَفَّفَةً ثُمَّ قَالَ لِلْجَلَّادِ: اجْلِدْ وَأَرْجِعْ يَدَكَ، وَأَعْطِ كُلَّ عُضْوٍ حَقَّهُ، فَضَرَبَهُ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ أَوْجَعَهُ، وَجَعَلَهُ فِي قَبَاءٍ وَسَرَاوِيلَ أَوْ قَمِيصٍ وَسَرَاوِيلَ.... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي حَدِّ السَّرِقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو مَاجِدٍ ضَعِيفٌ.
ابوماجد حنفی بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنے بھتیجے کو لے کر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ بھتیجا نشے کی حالت میں تھا اس شخص نے بتایا میں نے اسے نشے کے عالم میں پایا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے ہلاؤ جلاؤ اسے جھنجوڑو اور اسے سونگھو لوگوں نے اسے ہلایا جلایا اور اس کو سونگھا تو اس میں سے شراب کی بو آئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس لڑکے بارے میں حکم دیا کہ اسے قید کر دیا جائے اگلے دن اسے باہر نکالا گیا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ ایک چھڑی تیار کی جائے اس کا پھل اتار لیا گیا یہاں تک کہ وہ صاف ہو گئی، پھر انہوں نے جلاد سے کہا: تم کوڑے لگاؤ اور اپنے ہاتھ کو کھینچنا اور ہر عضو کو اس کا حق دینا تو اس نے اسے ایسے ضرب لگائی کہ جو تکلیف دہ ہو لیکن نشان نہ ڈالے اور یہ سزا اس لڑکے کو لباس میں دی گئی اس نے قبا اور شلوار پہنی ہوئی تھی یا قمیص یا شلوار پہنی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے چوری کی حد سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوماجد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10681 in Urdu