الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
حدیث نمبر: 10682
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَةِ يَهْدِمُ عَمَلَ مِائَةِ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: پاک دامن عورت پر زنا کا جھوٹا الزام لگانا ایک سو سال کے عمل کو منہدم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ضعیف ہے، البتہ بعض اوقات اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10682]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (105)، أخرجه مسند البزار برقم: 2929، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3023، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/7»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10682 in Urdu