🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِرَاحَاتِ .
زخموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10764
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجُلٍ طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِدْنِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعْجَلْ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ" فَأَبَى الرَّجُلُ إِلَّا أَنْ يَسْتَقِيدَ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ، فَعَرِجَ الْمُسْتَقِيدُ، وَبَرَأَ الْمُسْتَقَادُ مِنْهُ، فَأَتَى الْمُسْتَقِيدُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَرِجْتُ وَبَرَأَ صَاحِبِي؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" أَلَمْ آمُرْكَ أَنْ لَا تَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ فَعَصَيْتَنِي، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ جُرْحُكَ".
ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ الرَّجُلَ الَّذِي عَرِجَ مَنْ كَانَ بِهِ جُرْحٌ أَنْ لَا يَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ مِنْ جِرَاحَتِهِ، فَإِذَا بَرِأَتْ جِرَاحَتُهُ اسْتَقَادَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس نے دوسرے شخص کی ٹانگ پر سینگ مار کر اسے زخمی کر دیا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جلدی نہ کرو جب تک تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس شخص نے یہ بات نہیں مانی اور بدلہ لینے پر اصرار کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے شخص سے بدلہ دلوایا پھر بدلہ لینے والا شخص لنگڑا ہو گیا اور جس سے بدلہ لیا گیا تھا وہ ٹھیک ہو گیا بدلہ لینے والا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں اور دوسرا شخص ٹھیک ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اس وقت تک بدلہ نہ لو جب تک تم تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا؟ تم نے میری بات نہیں مانی اب اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے تمہارا زخم باطل ہو گیا ہے پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے معاملے کے بعد جو لنگڑا ہو گیا تھا یہ حکم دیا کہ جس شخص کو زخم لاحق ہو، تو وہ اس وقت تک بدلہ نہ لے جب تک اس کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا جب اس کا زخم ٹھیک ہو جائے گا، پھر وہ بدلہ لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10764]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7034)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6994»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10764 in Urdu