🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِرَاحَاتِ .
زخموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10765
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ طَعَنَ رَجُلًا عَلَى فَخِذِهِ بِقَرْنٍ فَقَالَ الَّذِي طُعِنَتْ فَخِذُهُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَاوِهَا وَاسْتَأْنِ بِهَا حَتَّى تَنْظُرَ إِلَى مَا تَصِيرُ".
فَقَالَ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَبِسَتْ رِجْلُ الَّذِي اسْتَقَادَ، وَبَرِئَ الَّذِي يَسْتَقِيدُ مِنْهُ، فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دِيَتَهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک مقدمہ پیش کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے زانوں پر (کسی جانور کا) سینگ مارا تھا، جس شخص کو چوٹ لگی تھی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس زخم کا علاج کرو اور اس کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرو تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ کیا صورت حال سامنے آتی ہے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس کی مانند بات ارشاد فرمائی اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلہ دلوایا جس شخص نے بدلہ لیا تھا اس کی ٹانگ سوکھ گئی اور جس شخص سے بدلہ لیا گیا تھا اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت کو رائیگاں قرار دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (377)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 10765 in Urdu