الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَفْوِ عَنِ الْجَانِي وَالْقَاتِلِ .
جنایت کرنے والے یا قاتل کو، معاف کر دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10799
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أُصِيبَ فِي جَسَدِهِ بِشَيْءٍ فَتَرَكَهُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، كَانَ كَفَّارَةً لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ”جس شخص کو جسم میں کوئی تکلیف پہنچائی جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اسے چھوڑ دے، تو یہ چیز اس کے لئے کفارہ بن جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10799]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10799]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (412/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22983»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10799 in Urdu