الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَفْوِ عَنِ الْجَانِي وَالْقَاتِلِ .
جنایت کرنے والے یا قاتل کو، معاف کر دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10800
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: هَشَّمَ رَجُلٌ فَمَ رَجُلٍ عَلَى عَهْدِ مُعَاوِيَةَ، فَأُعْطِيَ دِيَتَهُ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ حَتَّى أُعْطِيَ ثَلَاثًا.
فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَصَدَّقَ بِدَمٍ أَوْ دُونَهُ كَانَ كَفَّارَةً لَهُ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ تَصَدَّقَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

عدی بن ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں ایک شخص نے دوسرے شخص کے منہ کو توڑ دیا (یا زخمی کر دیا) اسے اس کی دیت دی گئی تو اس نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ اسے تین دیے گئے تو ایک شخص نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خون یا اس سے کم چیز صدقہ کر دے (یعنی معاف کر دے) تو یہ اس شخص کے لئے اس کی پیدائش کے دن سے لے کر جس دن اس نے صدقہ کیا ہے (یعنی معاف کیا ہے) اس دن تک کے لئے (تمام گناہوں کا) کفارہ بن جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمران بن ظبیان کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10800]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6869)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10800 in Urdu