🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ التَّوَضُّؤِ مِنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ وَالِانْتِفَاعِ بِهَا إِذَا دُبِغَتْ .
مردار کی کھال کی جب دباغت کر لی گئی ہو (تو اس سے بنے ہوئے مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے) وضو کرنا یا اُس کھال سے نفع حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1087
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ، فَأَتَيْتُ خِبَاءً فَإِذَا فِيهِ امْرَأَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ. قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ مَاءً يَتَوَضَّأُ، فَهَلْ عِنْدَكِ مَاءٌ؟ قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَاللَّهِ مَا تُظِلُّ السَّمَاءُ وَلَا تُقِلُّ الْأَرْضُ رُوحًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ رُوحِهِ، وَلَا أَعَزَّ، وَلَكِنَّ هَذِهِ الْقِرْبَةَ مَسْكُ مَيْتَةٍ، وَلَا أُحِبُّ أُنَجِّسُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُحْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" ارْجِعْ إِلَيْهَا، فَإِنْ كَانَتْ دَبَغَتْهَا فَهِيَ طَهُورُهَا". قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ: أَيْ وَاللَّهِ لَقَدْ دَبَغْتُهَا. فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ مِنْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پانی منگوایا، میں ایک خیمے کے پاس آیا، جس میں ایک دیہاتی عورت موجود تھی، میں نے کہا: اللہ کے رسول، وضو کے لیے پانی طلب کر رہے ہیں، کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ اس عورت نے کہا: میرے ماں باپ، اللہ کے رسول پر قربان ہوں، اللہ کی قسم! آسمان نے ایسی کسی روح پر سایہ نہیں کیا، اور زمین نے اُسے اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو میرے نزدیک آپ کی روح سے زیادہ پسندیدہ اور زیادہ معزز ہو، یہ ایک مشکیزہ موجود ہے، جو مردار کی کھال کا بنا ہوا ہے لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں اس کے ذریعے اللہ کے رسول کو نجس کر دوں (سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس عورت کے پاس واپس جاؤ، اگر اس عورت نے اس چمڑے کی دباغت کر لی تھی، تو پھر وہ (دباغت) اس (چمڑے) کو پاک کر دے گی، راوی بیان کرتے ہیں: میں اس عورت کے پاس گیا، میں نے اس کے سامنے یہ بات ذکر کی، اُس نے کہا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں نے اس کی دباغت کی ہے (سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) تو میں اُس میں سے (نبی اکرم) کے لیے پانی لے آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے علی بن یزید نے قاسم سے نقل کیا ہے، ان دونوں راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور ان دونوں کو ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1087]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1087 in Urdu