🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي السِّوَاكِ .
مسواک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1122
وَعَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: كَانُوا يَدْخُلُونَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يَسْتَاكُونَ فَقَالَ:" تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا وَلَا تَسْتَاكُونَ. لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ كَمَا فَرَضْتُ عَلَيْهِمُ الْوُضُوءَ". وَقَالَتْ عَائِشَةُ: مَا زَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ السِّوَاكَ حَتَّى خَشِينَا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ قُرْآنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَلِيٍّ الصَّيْقَلُ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي السِّوَاكِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ فِي الصَّلَاةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (کچھ) لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسواک کیے بغیر حاضر ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ میرے پاس ویسے ہی آ جاتے ہو، تم مسواک نہیں کرتے ہو، اگر مجھے اپنی امت کے مشقت کا شکار ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں ان پر مسواک کو لازم قرار دیتا، جس طرح میں نے ان پر وضو کو لازم قرار دیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل مسواک کا ذکر کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ ہمیں یہ اندیشہ ہوا، کہ کہیں اس کے بارے میں قرآن نازل نہ ہو جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعلی صیقل ہے اور وہ مجہول ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: اور بھی بہت سی روایات، مسواک کرنے سے متعلق باب میں، اور نماز سے متعلق امور کے بارے میں باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1122]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 1122 in Urdu