الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1123
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَمَضْمَضَ أَحَدُكُمْ حُطَّ مَا أَصَابَ بِفِيهِ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ حُطَّ مَا أَصَابَ بِوَجْهِهِ، وَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ حُطَّ مَا أَصَابَ بِيَدَيْهِ، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ تَنَاثَرَتْ خَطَايَاهُ مِنْ أُصُولِ الشَّعْرِ، وَإِذَا غَسَلَ قَدَمَيْهِ حُطَّ مَا أَصَابَ بِرِجْلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص کلی کرتا ہے، تو اُس کے منہ کے گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اُس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جو اس نے اپنے چہرے کے حوالے سے کئے تھے، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے، تو اس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جو اُس نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے کیے تھے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو اُس کے بالوں کی جڑوں سے اس کی خطائیں گر جاتی ہیں، اور جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے، تو اس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جن کا ارتکاب اُس نے اپنے پاؤں کے ذریعے کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے“ والے باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1123]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21764، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7983»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1123 in Urdu