🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
272. 29 - 31 - سُورَةُ الرُّومِ قَوْلُهُ تَعَالَى : فِي بِضْعِ سِنِينَ .
سورت روم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”چند سالوں میں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11260
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْبِضْعُ مَا بَيْنَ السَّبْعِ إِلَى الْعَشَرَةِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ" الْبِضْعُ مَا دُونَ الْعَشَرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَكَانَ ثِقَةً. قُلْتُ: وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لفظ“ بضع“ سات سے لے کر دس تک کے درمیان کے لئے استعمال ہوتا ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے
یہ روایت نقل کی ہے کہ لفظ ”بضع“ دس سے کم کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، سعید بن منصور کہتے ہیں: امام مالک اس سے راضی تھے، یہ ثقہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11260]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11260 in Urdu