الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
272. 29 - 31 - سُورَةُ الرُّومِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فِي بِضْعِ سِنِينَ .
سورت روم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”چند سالوں میں“
حدیث نمبر: 11260
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْبِضْعُ مَا بَيْنَ السَّبْعِ إِلَى الْعَشَرَةِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ" الْبِضْعُ مَا دُونَ الْعَشَرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَكَانَ ثِقَةً. قُلْتُ: وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لفظ“ بضع“ سات سے لے کر دس تک کے درمیان کے لئے استعمال ہوتا ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے
یہ روایت نقل کی ہے کہ لفظ ”بضع“ دس سے کم کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، سعید بن منصور کہتے ہیں: امام مالک اس سے راضی تھے، یہ ثقہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11260]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11261
وَعَنْ نِيَارِ بْنِ مُكْرَمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبِضْعُ مَا بَيْنَ الثَّلَاثِ إِلَى التِّسْعِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا نیار بن مکرم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لفظ ”بضع“ تین سے لے کر نو تک کے لئے استعمال ہوتا ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11261]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11261]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3194»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً