🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1131
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: إِذَا وَضَعْتَ الطَّهُورَ مَوَاضِعَهُ قَعَدْتَ مَغْفُورًا لَكَ (فَإِنْ كُنْتَ تُصَلِّي كَانَتْ لَكَ فَضِيلَةٌ) . فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَ يُصَلِّي تَكُونُ لَهُ نَافِلَةٌ؟ قَالَ: لَا، إِنَّمَا النَّافِلَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ تَكُونُ لَهُ نَافِلَةٌ وَهُوَ يَسْعَى فِي الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا؟ كَيْفَ تَكُونُ لَهُ فَضِيلَةٌ وَأَجْرٌ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ. وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ، ذَكَرْتُهَا فِي الْخَصَائِصِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (یا انہوں نے یہ روایت بیان کی:) جب تم صحیح طرح سے وضو کرتے ہو، تو تم ایسی حالت میں ہو جاتے ہو، کہ تمہاری مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، اور اگر تم نماز ادا کرتے ہو، تو یہ تمہارے لئے فضیلت (یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہو گی۔ ایک شخص بولا: اے سیدنا ابوامامہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر وہ شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرتا ہے، تو کیا یہ اُس کے لیے نفل ہو گی (یعنی اس کو نفل کہا: جا سکتا ہے؟)؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! یہ نفل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی، یہ آدمی کے لئے نفل کیسے ہو سکتی ہے؟ جبکہ انسان گناہوں اور خطاؤں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے، یہ اس کیلئے کیسے فضیلت اور اجر ہو سکتی ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، یہ ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے، جسے امام أحمد نے نقل کیا ہے، میں نے وہ روایت ”نبوت کی علامات سے متعلق خصوصیات“ والے باب میں ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1131]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1131 in Urdu