🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1123
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَمَضْمَضَ أَحَدُكُمْ حُطَّ مَا أَصَابَ بِفِيهِ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ حُطَّ مَا أَصَابَ بِوَجْهِهِ، وَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ حُطَّ مَا أَصَابَ بِيَدَيْهِ، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ تَنَاثَرَتْ خَطَايَاهُ مِنْ أُصُولِ الشَّعْرِ، وَإِذَا غَسَلَ قَدَمَيْهِ حُطَّ مَا أَصَابَ بِرِجْلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص کلی کرتا ہے، تو اُس کے منہ کے گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اُس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جو اس نے اپنے چہرے کے حوالے سے کئے تھے، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے، تو اس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جو اُس نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے کیے تھے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو اُس کے بالوں کی جڑوں سے اس کی خطائیں گر جاتی ہیں، اور جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے، تو اس کے وہ گناہ ختم ہو جاتے ہیں، جن کا ارتکاب اُس نے اپنے پاؤں کے ذریعے کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے“ والے باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21764، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7983»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1124
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ قَامَ إِلَى وُضُوئِهِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ كَفَّيْهِ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ لِسَانِهِ وَشَفَتَيْهِ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهُ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ وَرَجِلْيَهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ سَلِمَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ كَهَيْأَتِهِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ". قَالَ:" فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ اللَّهُ دَرَجَتَهُ، وَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ سَالِمًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ عَنْ شَهْرٍ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمَا، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُمَا ثِقَتَانِ، وَلَا يَقْدَحُ الْكَلَامُ فِيهِمَا.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص وضو کرنے کے لیے اٹھتا ہے اور وہ نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پھر وہ اپنی ہتھیلیاں دھوتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اس کی ہتھیلیوں میں سے ہر گناہ (نازل ہو جاتا، یعنی) نکل جاتا ہے، جب وہ کلی کرتا ہے اور ناک میں پانی ڈالتا ہے اور ناک صاف کرتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اُس کی زبان اور ہونٹوں سے ہر گناہ نکل جاتا ہے، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اس کی سماعت اور بصارت سے ہر گناہ نکل جاتا ہے، جب وہ کہنیوں تک اپنے دونوں بازو اور ٹخنوں تک، اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو وہ ہر گناہ سے یوں پاک ہو جاتا ہے، جیسے اُس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا، پھر جب وہ نماز ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے درجے کو بلند کرتا ہے، اور اگر وہ بیٹھا رہتا ہے (یعنی اگر وہ نماز ادا نہیں بھی کرتا) تو وہ ایسی حالت میں بیٹھا ہوتا ہے، کہ وہ سالم (یعنی گناہوں سے پاک) ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عبدالحمید بن بہرام نے شہر سے نقل کیا ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں ثقہ ہیں، اور ان دونوں کے بارے میں کیا جانے والا کلام، قدح کا باعث نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ان پر کی گئی جرح مؤثر نہیں ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1125
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ؛ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ‌‌‌‌‌‌‌ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ - غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ رِجْلَاهُ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ، وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ مِنْ سُوءٍ". قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَا أُحْصِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو مُسْلِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا جَرْحٍ، غَيْرَ أَنَّ الْحَاكِمَ ذَكَرَهُ فِي الْكُنَى، وَقَالَ: رَوَى عَنْهُ أَبُو حَازِمٍ. وَهُنَا رَوَى عَنْهُ أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. وَكَذَلِكَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ.
ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے جوئیں نکال رہے تھے اور جوؤں کو کنکریوں میں دفن کر دیتے تھے، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ! ایک شخص نے مجھے آپ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، اپنے دونوں بازؤں اور چہرے کو دھوئے، اپنے سر اور کانوں پر مسح کرے پھر فرض نماز کی ادائیگی کے لئے کھڑا ہو جائے، تو اللہ تعالی اس شخص کے اس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، جن کے لیے وہ اپنے قدموں پر چل کر گیا، جنہیں اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے کیا، جنہیں اس کے کانوں نے سنا، یا جنہیں اس کی آنکھوں نے دیکھا، جو اس نے برا سوچا (اس کے اس دن کے، ایسے تمام گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے)۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے یہ بات اللہ کے نبی کی زبانی اتنی مرتبہ سنی ہے، جسے میں شمار نہیں کر سکتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومسلم ہے، میں نے کسی کو اس راوی کے حالات توثیق یا جرح کے ہمراہ ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، البتہ امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کنیت سے متعلق باب میں کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: ابوحازم نے اس سے روایت نقل کی ہے، جبکہ یہاں جو روایت مذکور ہے، وہ ابان بن عبداللہ نے اس سے نقل کی ہے، ابن ابوحاتم نے بھی اسی طرح اس کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21769، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8032»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1126
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا أُمَامَةَ بِحِمْصَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْيَاءَ، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَسْمَعُ أَذَانَ صَلَاةٍ، فَقَامَ إِلَى وُضُوئِهِ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ بِأَوَّلِ قَطْرَةٍ تُصِيبُ كَفَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ، فَبِعَدَدِ ذَلِكَ الْقَطْرِ، حَتَّى يَفْرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ، وَقَامَ إِلَى صِلَاتِهِ وَهِيَ نَافِلَةٌ". قَالَ أَبُو غَالِبٍ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَيْ وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا، غَيْرَ مَرَّةٍ، وَلَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا ثَلَاثٍ، وَلَا أَرْبَعٍ، وَلَا خَمْسٍ، وَلَا سِتٍّ، وَلَا سَبْعٍ، وَلَا ثَمَانٍ، وَلَا تِسْعٍ، وَلَا عَشْرٍ وَعَشْرٍ وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: ”حمص“ میں اُن کی ملاقات سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کچھ چیزوں کے بارے میں سوال کیا، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مسلمان بندہ نماز کے لئے اذان سن کر وضو کرنے کے لیے اٹھتا ہے تو اس پانی میں سے اس کی ہتھیلی کو جو پہلا قطرہ لگتا ہے اس کے ہمراہ اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے اور ان قطروں کے حساب سے (اس کی مغفرت ہوتی ہے) یہاں تک کہ جب وہ وضو سے فارغ ہوتا ہے، تو اس کے گزشتہ تمام گناہوں کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، اور جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اس کے لئے اضافی (اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہوتی ہے“۔ ابوغالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ خوشخبری سنانے والا، اور ڈرانے والا، بنا کر مبعوث کیا ہے، ایک مرتبہ نہیں، دو مرتبہ نہیں، تین مرتبہ نہیں، چار مرتبہ نہیں، پانچ مرتبہ نہیں، چھ مرتبہ نہیں، سات مرتبہ نہیں، آٹھ مرتبہ نہیں، نو مرتبہ نہیں، دس مرتبہ نہیں، دس (مزید) مرتبہ (نہیں، یعنی اس سے بھی زیادہ مرتبہ، میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے) اُنہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر یہ بات کہی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21684، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1127
قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ كَفَّرْتُ بِهِ مَا عَمِلَتْ يَدَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا نَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَفَّرَ بِهِ مَا سَمِعَتْ أُذُنَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ قَدَمَاهُ، ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهِيَ فَضِيلَةٌ".
وَأَبُو غَالِبٍ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِأَبِي غَالِبٍ وَصَحَّحَ لَهُ أَيْضًا.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ، وَزَادَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوُضُوءُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً"، وَرَوَاهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ، وَزَادَ:" إِذَا تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ".
ان (صحابی یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے ”معجم صغیر“ میں
یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مسلمان وضو کرتے ہوئے اپنے ہاتھ دھوتا ہے، تو یہ چیز اُس کے ان (گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہے، جو عمل اس کے ہاتھ نے کیا تھا اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو یہ چیز ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے، جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا تھا، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو یہ چیز اس کے ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے، جس کو اس کے کانوں نے سنا تھا اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو یہ چیز اس شخص کے ان گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، جن کی طرف وہ اپنے قدموں کے ذریعے چل کر گیا تھا، پھر جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ (یعنی نماز) اُس کے لیے فضیلت کا باعث ہوتی ہے۔ ابوغالب سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام ترمذی نے ابوغالب کے حوالے سے منقول روایت کو حسن قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے حوالے سے منقول ایک روایت کو ”صحیح“ بھی قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک ”صحیح“ سند کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو اس کے پہلے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور پھر نماز اس کے لیے نفل (یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہوتی ہے“۔ انہوں نے یہی روایت ایک اور ”صحیح“ سند کے ساتھ بھی نقل کی ہے، اور یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب وہ اس طرح وضو کرے، جس طرح اُسے حکم دیا گیا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1127]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1128
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُورًا لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مسلمان شخص وضو کرتا ہے، تو اس کی سماعت، بصارت، دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں اور اگر وہ بیٹھا رہے (یعنی وضو کرنے کے بعد، نماز ادا نہ بھی کرے) تو وہ ایسی حالت میں بیٹھتا ہے کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21667، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7560، 7564»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1129
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ فِي حَدِيثٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ، فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، وَيُمَضْمِضُ فَاهُ، وَيَتَوَضَّأُ كَمَا أُمِرَ - إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مَا أَصَابَ يَوْمَئِذٍ مَا نَطَقَ بِهِ فَمُهُ، وَمَا مَسَّ بِيَدِهِ، وَمَا مَشَى إِلَيْهِ، حَتَّى إِنَّ الْخَطَايَا لَتَحَادَرُ مِنْ أَطْرَافِهِ، ثُمَّ هُوَ إِذَا مَشَى إِلَى الْمَسْجِدِ فَرِجْلٌ تَكْتُبُ حَسَنَةً وَأُخْرَى تُمْحِي سَيِّئَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَقِيطٌ أَبُو الْمُشَاوِرِ، رَوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَى عَنْهُ الْجَرِيرِيُّ وَقُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالَفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر، یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی مسلمان وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے اور منہ میں کلی کرتا ہے اور اس طرح وضو کرتا ہے جس طرح اسے حکم دیا گیا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ان تمام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس نے اس دن میں کیا تھا، جسے وہ منہ کے ذریعے بولا: تھا، یہ جو اس نے ہاتھ کے ذریعے مس کیا تھا، یا جس کی طرف وہ چل کے گیا تھا، یہاں تک کہ اس کے اطراف کے گناہ گر جاتے ہیں، اور پر جب وہ پیدل چل کر، مسجد کی طرف جاتا ہے، تو ایک قدم نیکی نوٹ کرواتا ہے، اور دوسرا گناہ مٹا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لقیط ابومشاور ہے، جس نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، اور اس سے جریری اور قرہ بن خالد نے روایت نقل کی ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور اس کے برخلاف روایات نقل کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7995»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1130
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ ذَهَبَ الْإِثْمُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرَجِلَيْهِ" قَالَ: فَجَاءَ أَبُو طَيْبَةَ وَهُوَ يُحَدِّثُنَا هَذَا، فَقَالَ: مَا يُحَدِّثُكُمْ؟ فَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي حَدَّثَنَا، فَقَالَ رَجُلٌ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ يَذْكُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَزَادَ فِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلَى طُهْرٍ، ثُمَّ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَذْكُرُ اللَّهَ، وَيَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ - إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" مَنْ بَاتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرِ اللَّهِ"، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ بَعْدَ هَذَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مسلمان وضو کرتا ہے، تو اُس کی سماعت، اس کی بصارت، اس کے دونوں ہاتھوں اور اس کے دونوں پاؤں سے گناہ رخصت ہو جاتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابوطیبہ آئے، اس وقت وہ (یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) ہمیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ تمہیں کیا حدیث بیان کر رہے ہیں؟ تو ہم نے انہیں اس حدیث کے بارے میں بتایا، جو انہوں نے ہمیں بیان کی تھی، تو ایک شخص نے یہ کہا: میں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے اس میں یہ چیز زائد نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، اور پھر رات کے دوران کسی وقت بیدار ہو کر، اللہ کا ذکر کرتا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی جس بھی بھلائی کو مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ (بھلائی) اُس شخص کو عطا کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص باوضو حالت میں، اللہ کا ذکر کرتے ہوئے رات بسر کرتا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث، اس کے بعد آ رہی ہے، جو اُس شخص کے بارے میں ہے، جو باوضو حالت میں رات گزارتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16573، وأخرجه فتح الباري برقم: 1103، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7566، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1131
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: إِذَا وَضَعْتَ الطَّهُورَ مَوَاضِعَهُ قَعَدْتَ مَغْفُورًا لَكَ (فَإِنْ كُنْتَ تُصَلِّي كَانَتْ لَكَ فَضِيلَةٌ) . فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَ يُصَلِّي تَكُونُ لَهُ نَافِلَةٌ؟ قَالَ: لَا، إِنَّمَا النَّافِلَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ تَكُونُ لَهُ نَافِلَةٌ وَهُوَ يَسْعَى فِي الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا؟ كَيْفَ تَكُونُ لَهُ فَضِيلَةٌ وَأَجْرٌ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ. وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ، ذَكَرْتُهَا فِي الْخَصَائِصِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (یا انہوں نے یہ روایت بیان کی:) جب تم صحیح طرح سے وضو کرتے ہو، تو تم ایسی حالت میں ہو جاتے ہو، کہ تمہاری مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، اور اگر تم نماز ادا کرتے ہو، تو یہ تمہارے لئے فضیلت (یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہو گی۔ ایک شخص بولا: اے سیدنا ابوامامہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر وہ شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرتا ہے، تو کیا یہ اُس کے لیے نفل ہو گی (یعنی اس کو نفل کہا: جا سکتا ہے؟)؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! یہ نفل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی، یہ آدمی کے لئے نفل کیسے ہو سکتی ہے؟ جبکہ انسان گناہوں اور خطاؤں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے، یہ اس کیلئے کیسے فضیلت اور اجر ہو سکتی ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، یہ ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے، جسے امام أحمد نے نقل کیا ہے، میں نے وہ روایت ”نبوت کی علامات سے متعلق خصوصیات“ والے باب میں ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1131]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1132
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنَّ الْمُؤَذِّنَ أَذَّنَ بِصَلَاةِ الْعَصْرِ. قَالَ: فَدَعَا عُثْمَانُ بِطَهُورٍ فَتَطَهَّرَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ، وَصَلَّى كَمَا أُمِرَ - كُفِّرْتُ عَنْهُ ذُنُوبُهُ" فَاسْتَشْهَدَ عَلَى ذَلِكَ أَرْبَعَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدُوا لَهُ بِذَلِكَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ نَحْوُهُ وَمَعْنَاهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: مؤذن نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے وضو کے لیے پانی منگوا کر وضو کیا، اور پھر یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسی طرح وضو کرے، جس طرح اسے حکم دیا گیا، اور اسی طرح نماز ادا کرے، جس طرح اسے حکم دیا گیا ہے، تو اس شخص کے گناہ ختم ہو جاتے ہیں“۔ پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کے حوالے سے چار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے گواہی طلب کی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس بات کی گواہی دی (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اسی کی مانند اور اسی مفہوم کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1132]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں