الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1134
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَا أَدْرِي كَمْ حَدَّثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَزْوَاجًا وَأَفْرَادًا، قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَتَوَضَّأُ، فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، فَيَغْسِلُ بِوَجْهِهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ عَلَى ذَقْنِهِ، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ عَلَى مِرْفَقَيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ مِنْ كَعْبَيْهِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي - إِلَّا غَفَرَ لَهُ اللَّهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذَنْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فَقَالَ: عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِمَارَةَ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ. وَوَهِمَ فِي اسْمِهِ، وَالصَّوَابُ ثَعْلَبَةُ بْنُ عَبَّادٍ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

ثعلبہ بن عباد، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی ہے؟ طاق تعداد میں، یا جفت تعداد میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی بندہ وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور اپنے چہرے کو دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کی ٹھوڑی پر بہہ جائے، پھر وہ دونوں بازو دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کی کہنیوں پر بہہ جائے، پھر وہ اپنے پاؤں دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کے ٹخنوں پر بہہ جائے، پھر وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت کو ایک اور سند کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور یہ فرمایا ہے: یہ ثعلبہ بن عمارہ سے منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: اسحاق دبری نے اسے، اسی طرح امام عبدالرزاق کے حوالے سے نقل کیا ہے اور راوی کے نام کے بارے میں انہیں وہم ہوا ہے، کیونکہ درست نام ”ثعلبہ بن عباد“ ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1134]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 1134 in Urdu