الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1140
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِالسُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَأَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ، وَمِنْ خَلْفِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِي مِثْلُ ذَلِكَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ فِيمَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" هُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ، لَيْسَ لِأَحَدٍ ذَلِكَ غَيْرُهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ، وَأَعْرِفُهُمْ تَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ذُرِّيَّتُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْبَعْثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْبَعْثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”میں وہ پہلا شخص ہوؤں گا، جسے قیامت کے دن سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی، اور میں وہ پہلا شخص ہوؤں گا، جو اپنا سر (قیامت کے دن سجدہ سے) اٹھائے گا، میں اپنے سامنے دیکھوں گا، تو تمام امتوں کے درمیان، اپنی امت کو پہچان لوں گا، میرے پیچھے بھی اسی طرح ہو گا، میرے دائیں طرف بھی اسی طرح ہو گا، میرے بائیں طرف بھی اسی طرح ہو گا (یعنی دیگر تمام امتوں کے درمیان، میں اپنی امت کے افراد کو پہچان لوں گا) ایک صاحب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ سیدنا نوح علیہ السلام سے لے کر، اپنی امت تک کی دیگر تمام امتوں کے درمیان، اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وضو کے اثر کی وجہ سے، وہ لوگ روشن اور چمکدار ہوں گے، یہ نشانی اُن کے علاوہ کسی اور کی نہیں ہو گی، میں انہیں پہچان لوں گا، کہ اُن کے نامہ اعمال اُن کے دائیں ہاتھ میں ہوں گے، اور میں انہیں پہچان لوں گا کہ اُن کے بچے اُن کے آگے بھاگ رہے ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے اور طرق بھی ہیں، جو آگے چل کر ”دوبارہ زندہ کیے جانے“ سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1140]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1140 in Urdu