الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
398. قَوْلُهُ تَعَالَى : كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”قریب ہے کہ وہ اس کے پاس ہجوم کر کے ہو جائیں“
حدیث نمبر: 11442
عَنْ عِكْرِمَةَ وَغَيْرِهِ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ قَالَ: بِنَخْلَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا. قَالَ سُفْيَانُ: اللِّبَدُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ [ كاللِّبَدِ بَعْضُهُ عَلَى بَعْضِهِ ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عکرمہ اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: ”جنات کے ایک گروہ نے قرآن کو غور سے سنا۔۔۔۔۔۔۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: یہ نخلہ (نامی مقام) کی بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے۔ ”قریب ہے کہ وہ اس کے پاس ہجوم کی شکل میں ہو جائیں“۔ سفیان کہتے ہیں: لفظ ”لبد“ سے مراد یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں، جس طرح لبید کی شکل میں چیز ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11442]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11442]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (167/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1438، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5878/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11442 in Urdu