🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
399. 29 - 69 - سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
سورت مزمل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11443
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: اجْتَمَعَتْ قُرَيْشٌ فِي دَارِ النَّدْوَةِ، فَقَالَتْ: سَمُّوا هَذَا الرَّجُلَ اسْمًا يَصُدُّ النَّاسَ عَنْهُ. قَالُوا: كَاهِنٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِكَاهِنٍ. قَالُوا: مَجْنُونٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِمَجْنُونٍ. قَالُوا: سَاحِرٌ. قَالُوا: لَيْسَ بِسَاحِرٍ. فَتَفَرَّقَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى ذَلِكَ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَزَمَّلَ فِي ثِيَابِهِ وَتَدَثَّرَ فِيهَا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ يَاأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: قَالُوا: يُفَرِّقُ بَيْنَ الْحَبِيبِ وَحَبِيبِهِ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي سُورَةِ الْمُدَّثِّرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش دارالندوہ میں اکٹھے ہوئے اور بولے: ان صاحب کو کوئی ایسا نام دو کہ جس کی وجہ سے لوگ ان سے دور ہو جائیں، تو ان لوگوں نے کہا: کاہن کہہ دیتے ہیں تو دوسروں نے کہا: کہ وہ کاہن نہیں ہیں، کچھ نے کہا: مجنون کہہ دیتے ہیں، کچھ نے کہا: یہ مجنون بھی نہیں ہیں، کچھ نے کہا: جادوگر کہہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا: یہ جادوگر بھی نہیں ہیں، پھر مشرکین اسی صورت حال پر ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے اپنی چادر کو لیا اور اسے اوڑھ لیا، سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے اور بولے: ﴿يَأَيُّهَا الْمُزمِلُ - يَأَيُّهَا الْمُدَّثِر﴾
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے کہا: یہ دوست اور اس کے دوست کے درمیان جدائی ڈال دیتے ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معلی بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سورت مدثر کی تفسیر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11443]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2276)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2117»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 11443 in Urdu