الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
439. 29 - 91 - سُورَةُ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا
سورت بینہ کا بیان
حدیث نمبر: 11509
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ سَأَلَ وَادِيًا مِنْ مَالٍ فَأُعْطِيَهُ لَسَأَلَ ثَانِيًا، وَلَوْ سَأَلَ ثَانِيًا فَأُعْطِيَهُ لَسَأَلَ ثَالِثًا"، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. قُلْتُ: فِي التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ، وَفِيهِ عَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، وَثَّقَهُ قَوْمُ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت کی ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر انسان، مال کی ایک وادی مانگے اور وہ اُسے دیدی جائے، تو وہ دوسری مانگے گا، اگر وہ دوسری اسے دیدی جائے، تو وہ تیسری مانگے گا“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ترمذی میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے اور ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، جسے ایک قوم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11509]
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، جسے ایک قوم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11509]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (131/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11509 in Urdu