🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
439. 29 - 91 - سُورَةُ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا
سورت بینہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11510
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَنْظُرُ إِلَى رَأْسِهِ مَرَّةً، وَإِلَى رِجْلَيْهِ أُخْرَى، هَلْ يَرَى عَلَيْهِ مِنَ الْبُؤْسِ؟ ثُمَّ قَالَ لَهُ عُمَرُ: كَمْ مَالُكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ مِنَ الْإِبِلِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ" لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ لَابْتَغَى ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ". فَقَالَ عُمَرُ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا أُبَيٌّ. قَالَ: فَمُرَّ بِنَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَجَاءَ إِلَى أُبَيٍّ، فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ أُبَيٌّ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَفَأَثْبَتَّهَا فِي الْمُصْحَفِ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے (مال وغیرہ) مانگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا سر سے لے کر پاؤں تک بغور جائزہ لیا کہ کیا اس پر غربت کے آثار دکھائی دیتے ہیں؟ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تمہارے پاس کتنا مال ہے؟ اس نے جواب دیا: چالیس اونٹ ہیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے (نبی اکرم ْ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”اگر انسان کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں، تو وہ تیسری کی خواہش کرے گا، انسان کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کیا چیز ہے؟ میں نے کہا: سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ اسی طرح پڑھایا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمیں ساتھ لے کر سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، اور دریافت کیا: یہ کیا کہتا ہے؟ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسی طرح پڑھایا ہے، پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا میں اسے مصحف میں نوٹ کر لوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11510]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (117/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6072، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11510 in Urdu