🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11544
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ يَهُودَ: إِنِّي أَخَذْتُ بِمَسْجِدِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا. فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَوَافَاهُمْ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَامَ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْنُ". فَدَنَوْتُ مِنْهُ. قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ، أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟". فَقُلْتُ لَهُ: انْعَتْ رَبَّنَا. قَالَ: فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ حَمْزَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ.
حمزہ بن یوسف بن عبدالله بن سلام بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے فرمایا: میں نے اپنے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی مسجد میں ایک عہد لیا ہے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مکہ میں موجود تھے، یہ اس وقت وہاں پہنچے، جب لوگ حج کر کے واپس آ رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منی میں پایا، لوگ آپ کے اردگرد تھے، یہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو فرمایا: کیا تم عبداللہ بن سلام ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ! میں قریب ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، اے عبداللہ بن سلام! کیا تم نے تورات میں مجھے اللہ کا رسول نہیں پایا ہے؟ میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ ہمارے پروردگار کی صفات ہمارے سامنے بیان کیجئے! راوی کہتے ہیں تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ٹھہر گئے اور یہ آیات پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا ہے اور نہ ہی اُس کو جنم دیا گیا ہے اور نہ ہی اُس کا کوئی ہمسر ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ سورت تلاوت کی، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور بے شک آپ، اللہ کے رسول ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو آگے چل کر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں مکمل روایت آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ نامی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11544]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2044) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (736)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 11544 in Urdu