🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11545
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟". قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:"رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَأَنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ.
سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو (یعنی یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11545]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2308) اخرجه احمد فى المسند (221/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12896، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11545 in Urdu