الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11662
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّ زَوْجِي مِسْكِينٌ لَا يَقْدِرُعَلَى شَيْءٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَوْجِهَا: (أَتَقْرَأُ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئاً؟" قَالَ: أَقْرَأُ سُورَةَ كَذَا وَسُورَةَ كَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَخٍ بَخٍ، زَوْجُكِ غَنِيٌّ" فَانْزَيَتِ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا ثُمَّ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَدْ بَسَطَ اللَّهُ عَلَيْنَا رِزْقَنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: حُيَيٌّ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: میرا شوہر غریب آدمی ہے وہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے شوہر سے دریافت کیا: کیا تم قرآن کا کوئی حصہ پڑھ سکتے ہو (یا تم نے قرآن کا کوئی حصہ سیکھا ہوا ہے؟) اس نے عرض کی: میں فلاں سورت اور فلاں سورت پڑھ سکتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، تمہارا شوہر تو خوشحال ہے، پھر اس عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ کام کاج کیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ نے ہمیں رزق میں کشادگی عطا کر دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11662]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11662]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11662 in Urdu