الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11664
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفِتَنَ فَعَظَّمَهَا وَشَدَّدَهَا، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْمَخْرَجُ مِنْهَا؟ قَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ، فِيهِ حَدِيثُ مَا قَبْلَكُمْ، وَنَبَأُ مَا بَعْدَكُمْ، وَفَصْلُ مَا بَيْنَكُمْ، مَنْ تَرَكَهُ مِنْ جَبَّارٍ قَصَمَهُ اللَّهُ، وَمَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى فِي غَيْرِهِ أَضَلَّهُ اللَّهُ، هُوَ حَبْلُ اللَّهِ الْمَتِينُ، وَالذِّكْرُ الْحَكِيمُ، وَالصِّرَاطُ الْمُسْتَقِيمُ، هُوَ الَّذِي لَمَّا سَمِعَتْهُ الْجِنُّ قَالُوا: إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا، هُوَ الَّذِي لَا تَخْتَلِفُ فِيهِ الْأَلْسُنُ، وَلَا يُخْلِقُهُ كَثْرَةُ الرَّدِّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے، ان کے بڑے اور سخت ہونے کا ذکر کیا، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن سے نجات کا طریقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب، اس میں تم سے پہلے لوگوں کے واقعات ہیں، تمہارے بعد والے لوگوں کے بارے میں اطلاعات ہیں، تمہارے معاملات کے بارے میں قول فیصل ہے، جو شخص تکبر کرتے ہوئے اسے چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اسے فنا کر دے گا اور جو شخص اس کے علاوہ کسی چیز میں ہدایت تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے گمراہ کر دے گا، یہ اللہ تعالیٰ کی مضبوط رسی ہے اور حکمت والا ذکر ہے اور سیدھا راستہ ہے یہ وہی ہے کہ جب جنات نے اس کو سنا، تو انہوں نے یہ کہا: ہم نے قرآن کو سنا ہے، وہ حیران کن چیز ہے، یہ وہ چیز ہے کہ زبانیں اس کے بارے میں لڑکھڑاتی نہیں ہیں، اور بکثرت پڑھے جانے سے یہ پرانا نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11664]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (84/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11664 in Urdu