الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
461. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْمُصْحَفِ وَغَيْرِهِ .
قرآن مجید کو دیکھ کر تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ ظَاهِرًا أَوْ بَاطِنًا أَعْطَاهُ اللَّهُ شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ، لَوْ أَنَّ غُرَابًا أَفْرَغَ فِي غُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا ثُمَّ طَارَ لَأَدْرَكَهُ الْهَرَمُ قَبْلَ أَنْ يَقْطَعَ وَرَقَهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَوْ أَنَّ غُرَابًا أَفْرَخَ تَحْتَ وَرَقَةٍ مِنْهَا ثُمَّ أَدْرَكَ ذَلِكَ الْفَرْخَ فَنَهَضَ لَأَدْرَكَهُ الْهَرَمُ قَبْلَ أَنْ تُقْطَعَ تِلْكَ الْوَرَقَةُ"، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُجَيْمِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص زبانی طور پر، یا قرآن مجید کو دیکھ کر قرآن کی تلاوت کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں ایک درخت عطا کرے گا کہ اگر کوئی ”بچہ کوا“ اس کی کسی شاخ میں موجود ہو اور پھر وہ اُڑے تو اس کے کسی پتے کو پار کرنے سے پہلے وہ کوا بوڑھا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر کوئی ”بچہ کوا“ ہو اور وہ اس کے پتے کے نیچے ہو اور پھر وہ ”کوا“ بن جائے اور اُڑتا رہے، تو اس پتے کو پار کرنے سے پہلے اسے بڑھاپا لاحق ہو جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن محمد ہجیمی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی سعید بن سالم قداح ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11670]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2322)، أخرجه مسند البزار برقم: 2191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11670 in Urdu