الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
462. بَابٌ فِيمَنْ عَلَّمَ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 11671
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَلَّمَ ابْنَهُ الْقُرْآنَ نَظَرًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَمَنْ عَلَّمَهُ إِيَّاهُ ظَاهِرًا بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَيُقَالُ لِابْنِهِ: اقْرَأْ، فَكُلَّمَا قَرَأَ آيَةً رَفَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْأَبَ بِهَا دَرَجَةً حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ مَا مَعَهُ مِنَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، اپنے بیٹے کو ناظرہ قرآن مجید پڑھنا سکھائے، اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اور جو شخص اپنے بچے کو قرآن مجید حفظ کروائے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے چودھویں رات کے چاند کی شکل میں اٹھائے گا اور اس کے بیٹے سے کہا: جائے گا: تم تلاوت کرو جب بھی وہ ایک آیت تلاوت کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے باپ کا ایک درجہ بلند کرے گا، یہاں تک کہ وہ بچہ اس مقام تک پہنچے گا، جہاں تک اُسے قرآن کا آخری حصہ آتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11671]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11671]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1976)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1956»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11671 in Urdu