🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11778
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ أَنْ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ دَخَلَ عَلَيْهِ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالُوا لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ أَلَمْ يَقُلْ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْ شَارِبِكَ ثُمَّ أَقِرَّهُ حَتَّى تَلْقَانِي"؟، قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَبَضَ بِيَمِينِهِ قَبْضَةً وَالْأُخْرَى بِالْيَدِ الْأُخْرَى قَالَ: هَذِهِ لِهَذِهِ، وَهَذِهِ لِهَذِهِ وَلَا أُبَالِي"، فَلَا أَدْرِي فِي أَيِّ الْقَبْضَتَيْنِ أَنَا؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جنہیں ابوعبداللہ کہا: جاتا تھا، ان کے شاگرد ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے، تو وہ رو رہے تھے، لوگوں نے ان سے دریافت کیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے یہ ارشاد نہیں فرمایا ہے: اپنی مونچھیں پست رکھو اور پھر انہیں ایسے ہی رکھنا، یہاں تک تم مجھ سے آ ملو! تو ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے دائیں ہاتھ میں کچھ لوگوں کو لیا اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے لوگوں کو لیا اور فرمایا: ”یہ اُس (یعنی جنت) کے لئے ہیں اور یہ اُس (یعنی جہنم) کے لئے ہیں اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔“ (پھر ان صحابی نے فرمایا:) مجھے نہیں معلوم میں اُن میں سے کون سی مٹھی میں تھا؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11778]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (176/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17087»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11778 in Urdu