الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
حدیث نمبر: 11777
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - آدَمَ حِينَ خَلَقَهُ فَضَرَبَ كَتِفَهُ الْيُمْنَى، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّةً بَيْضَاءَ كَأَنَّهُمُ الذَّرُّ، وَضَرَبَ كَتِفَهُ الْيُسْرَى فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّةً سَوْدَاءَ كَأَنَّهُمُ الْحُمَمُ، فَقَالَ لِلَّذِي فِي يَمِينِهِ: إِلَى الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَقَالَ لِلَّذِي فِي كَفِّهِ الْيُسْرَى: إِلَى النَّارِ وَلَا أُبَالِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کے دائیں کندھے پر ہاتھ مار کر چیونٹیوں کی طرح کی سفید رنگ کی، اُن کی اولاد کو نکالا، پھر ان کے بائیں کندھے پر ہاتھ مار کر سیاہ رنگ کی اُن کی اولاد کو نکالا، جو کوئلے کی مانند تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے دائیں طرف والے لوگوں کے بارے میں یہ فرمایا: یہ جنت میں جائیں گے اور مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، اور جو بائیں ہتھیلی میں تھے ان کے بارے میں یہ فرمایا: یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11777]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11777]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2144) اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26942»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11778
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ أَنْ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ دَخَلَ عَلَيْهِ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالُوا لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ أَلَمْ يَقُلْ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْ شَارِبِكَ ثُمَّ أَقِرَّهُ حَتَّى تَلْقَانِي"؟، قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَبَضَ بِيَمِينِهِ قَبْضَةً وَالْأُخْرَى بِالْيَدِ الْأُخْرَى قَالَ: هَذِهِ لِهَذِهِ، وَهَذِهِ لِهَذِهِ وَلَا أُبَالِي"، فَلَا أَدْرِي فِي أَيِّ الْقَبْضَتَيْنِ أَنَا؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جنہیں ابوعبداللہ کہا: جاتا تھا، ان کے شاگرد ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے، تو وہ رو رہے تھے، لوگوں نے ان سے دریافت کیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے یہ ارشاد نہیں فرمایا ہے: اپنی مونچھیں پست رکھو اور پھر انہیں ایسے ہی رکھنا، یہاں تک تم مجھ سے آ ملو! تو ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے دائیں ہاتھ میں کچھ لوگوں کو لیا اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے لوگوں کو لیا اور فرمایا: ”یہ اُس (یعنی جنت) کے لئے ہیں اور یہ اُس (یعنی جہنم) کے لئے ہیں اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔“ (پھر ان صحابی نے فرمایا:) مجھے نہیں معلوم میں اُن میں سے کون سی مٹھی میں تھا؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11778]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11778]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (176/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17087»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11779
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَتَادَةَ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ آدَمَ، ثُمَّ أَخَذَ الْخَلْقَ مِنْ ظَهْرِهِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَؤُلَاءِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي"، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَلَى مَاذَا نَعْمَلُ؟ قَالَ:" عَلَى مَوَاقِعِ الْقَدَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور پھر ان کی پشت سے مخلوق (یعنی بنی نوع انسان) کو لیا اور فرمایا: یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے اور یہ (دوسرے) لوگ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہم کس بنیاد پر عمل کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تقدیر (کے حکم) کے واقع ہونے کی صورت (کے مطابق تم عمل کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11779]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11779]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (186/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17207، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 92»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11780
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ قَبَضَ قَبْضَةً فَقَالَ: لِلْجَنَّةِ بِرَحْمَتِي، وَقَبَضَ قَبْضَةً وَقَالَ: لِلنَّارِ وَلَا أُبَالِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ سِنَانٍ الْبَاهِلِيُّ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عِنْدَهُ وَهْمٌ كَثِيرٌ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَمَحَلُّهُ الصِّدْقُ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مٹھی میں (بنی نوع انسان) کو لیا اور فرمایا: یہ میری رحمت، جنت کے لئے ہیں، پھر ایک اور مٹھی میں (دوسرے لوگوں کو) لیا اور فرمایا: یہ جہنم کے لئے ہیں، اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن سنان باہلی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اسے بہت زیادہ وہم لاحق ہوتا ہے، یہ قوی نہیں ہے، تاہم اس کا محل صدق ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11780]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3422 و 3453)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 207/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11781
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمَّا خَلَقَ آدَمَ قَبَضَ مِنْ طِينَتِهِ قَبْضَتَيْنِ، قَبْضَةً بِيَمِينِهِ وَقَبْضَةً بِالْيَدِ الْأُخْرَى، فَقَالَ لِلَّذِي بِيَمِينِهِ: هَؤُلَاءِ إِلَى الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَقَالَ لِلَّذِي فِي يَدِهِ الْأُخْرَى: هَؤُلَاءِ إِلَى النَّارِ وَلَا أُبَالِي، ثُمَّ رَدَّهُمْ فِي صُلْبِ آدَمَ فَهُمْ يَتَنَاسَلُونَ عَلَى ذَلِكَ إِلَى الْآنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صُوَيْلِحٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صُوَيْلِحٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی مٹی کو مٹھی میں لیا، اُسے دو مٹھیوں میں لیا، دائیں مٹھی میں کچھ کو لیا اور بائیں میں کچھ کو لیا، دائیں مٹھی والے لوگوں کے بارے میں اس نے فرمایا: یہ جنت میں جائیں گے اور میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا، اور دوسرے ہاتھ والے لوگوں کے بارے میں فرمایا: یہ لوگ جہنم میں جائیں گے اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا، پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو واپس سیدنا آدم علیہ السلام کی پشت میں رکھ دیا، تو اب تک وہ اسی بنیاد پر نسل در نسل پیدا ہو رہے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسیب ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کم درجہ کا صالح شخص ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11781]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2143)، أخرجه مسند البزار برقم: 3032، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9371»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11782
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي الْقَبْضَتَيْنِ:" هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَمِرِ بْنِ هِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَمِرِ بْنِ هِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے دونوں مٹھیوں کے بارے میں یہ فرمایا: یہ (ایک مٹھی والے لوگ) جنت میں جائیں گی اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا اور یہ (دوسری مٹھی والے لوگ) جہنم میں جائیں گی اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ نمر بن ہلال کا معاملہ مختلف ہے اور ابوحاتم نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11782]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ نمر بن ہلال کا معاملہ مختلف ہے اور ابوحاتم نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11782]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2142)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11783
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي الْقَبْضَتَيْنِ:" هَؤُلَاءِ لِهَذِهِ وَهَؤُلَاءِ لِهَذِهِ"، قَالَ: فَتَفَرَّقَ النَّاسُ وَهُمْ لَا يَخْتَلِفُونَ فِي الْقَدَرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے دو مٹھیوں کے بارے میں یہ فرمایا ہے: یہ لوگ اس (یعنی جنت) کے لئے ہیں اور یہ لوگ اس (یعنی جہنم) کے لئے ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: تو لوگ (وہاں سے) منتشر ہو گئے اور وہ تقدیر کے بارے میں اختلاف نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11783]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11783]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (362) أخرجه البزار فى المسند (2141)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5833»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11784
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبْتَدِئُ الْأَعْمَالَ أَمْ قَدْ قُضِيَ الْقَضَاءُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَخَذَ ذُرِّيَّةَ آدَمَ مِنْ ظَهْرِهِ، ثُمَّ أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ نَثَرَهُمْ فِي كَفَّيْهِ أَوْ كَفِّهِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ وَهَؤُلَاءِ فِي النَّارِ، فَأَمَّا أَهْلُ الْجَنَّةِ فَمُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَهْلُ النَّارِ مُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَيَحْسُنُ حَدِيثُهُ بِكَثْرَةِ الشَّوَاهِدِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَيَحْسُنُ حَدِيثُهُ بِكَثْرَةِ الشَّوَاهِدِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نئے سرے سے اعمال کرتے ہیں؟ یا یہ طے شدہ تقدیر کے مطابق ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی پشت میں سے اُن کی اولاد کو نکالا اور پھر انہیں اپنی ذات کے بارے میں گواہ بنایا اور پھر انہیں اپنے دونوں ہاتھوں میں رکھا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنی ہتھیلی پر رکھا اور فرمایا: یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور یہ (دوسرے) لوگ جہنم میں جائیں گے، جہاں تک اہل جنت کا تعلق ہے، تو ان کے لئے اہل جنت کے عمل کو آسان کر دیا جائے گا، اور جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے، تو ان کے لئے اہل جہنم کے عمل کو آسان کر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو شواہد کی کثرت کی وجہ سے حسن قرار دیا گیا ہے اور امام طبرانی کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11784]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2140) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (169/22)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 196/1»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 11785
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: لَمَّا أَنْ حَضَرَهُ الْمَوْتُ بَكَى، فَقَالَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَبْكِي جَزَعًا مِنَ الْمَوْتِ وَلَا دُنْيَا أُخَلِّفُهَا بَعْدِي، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّمَا هُمَا قَبْضَتَانِ، فَقَبْضَةٌ فِي النَّارِ وَقَبْضَةٌ فِي الْجَنَّةِ"، وَلَا أَدْرِي فِي أَيِّ الْقَبْضَتَيْنِ أَكُونُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب اُن کی موت کا وقت قریب آیا، تو وہ رونے لگے، ان کے ساتھی نے ان سے کہا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں موت کی گھبراہٹ کی وجہ سے نہیں رو رہا ہوں اور نہ ہی دنیا کو اپنے پیچھے چھوڑنے کی وجہ سے رو رہا ہوں، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس کی دو مٹھیاں تھیں، ایک مٹھی (کے لوگوں) نے جہنم میں جانا ہے اور ایک (یعنی دوسری) مٹھی (کے لوگوں) نے جنت میں جانا ہے۔“ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب مجھے نہیں معلوم کہ میں اُن دونوں میں سے کون سی مٹھی میں ہوؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے اور حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11785]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/20) اخرجه احمد فى المسند (239/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11786
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ - وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - أَخْرَجَ ذُرِّيَّةَ آدَمَ مِنْ صُلْبِهِ حَتَّى مَلَئُوا الْأَرْضَ وَكَانُوا هَكَذَا" وَضَمَّ جَعْفَرٌ يَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کم احادیث نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی ذریت کو اُن کی پشت سے نکالا، یہاں تک کہ اُن لوگوں نے زمین کو بھر دیا، اور وہ لوگ اس طرح تھے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہاں جعفر نامی راوی نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سے ایک کو دوسرے کے ساتھ ملا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11786]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (383/19)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً