🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11781
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمَّا خَلَقَ آدَمَ قَبَضَ مِنْ طِينَتِهِ قَبْضَتَيْنِ، قَبْضَةً بِيَمِينِهِ وَقَبْضَةً بِالْيَدِ الْأُخْرَى، فَقَالَ لِلَّذِي بِيَمِينِهِ: هَؤُلَاءِ إِلَى الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَقَالَ لِلَّذِي فِي يَدِهِ الْأُخْرَى: هَؤُلَاءِ إِلَى النَّارِ وَلَا أُبَالِي، ثُمَّ رَدَّهُمْ فِي صُلْبِ آدَمَ فَهُمْ يَتَنَاسَلُونَ عَلَى ذَلِكَ إِلَى الْآنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صُوَيْلِحٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی مٹی کو مٹھی میں لیا، اُسے دو مٹھیوں میں لیا، دائیں مٹھی میں کچھ کو لیا اور بائیں میں کچھ کو لیا، دائیں مٹھی والے لوگوں کے بارے میں اس نے فرمایا: یہ جنت میں جائیں گے اور میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا، اور دوسرے ہاتھ والے لوگوں کے بارے میں فرمایا: یہ لوگ جہنم میں جائیں گے اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا، پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو واپس سیدنا آدم علیہ السلام کی پشت میں رکھ دیا، تو اب تک وہ اسی بنیاد پر نسل در نسل پیدا ہو رہے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسیب ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کم درجہ کا صالح شخص ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11781]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2143)، أخرجه مسند البزار برقم: 3032، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9371»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11781 in Urdu