🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11817
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ شَيْءٌ نَسْتَأْنِفُهُ؟ قَالَ:" بَلْ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ" قَالُوا: فَكَيْفَ بِالْعَمَلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُهَيَّأٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَحَسَّنَ إِسْنَادُهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عُتْبَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جو ہم عمل کرتے ہیں، کیا اُس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا وہ کوئی ایسا معاملہ ہے جو نئے سرے سے رونما ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ وہ ایک ایسا معاملہ ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شخص کے لئے وہ چیز تیار کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے نقل کی ہے، ان کی سند حسن ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عتبہ ہے، جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11817]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2138) اخرجه احمد فى المسند (441/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 11817 in Urdu