الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 11818
وَعَنْ ذِي اللِّحْيَةِ الْكِلَابِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعْمَلُ فِي أَمْرٍ مُسْتَأْنَفٍ أَوْ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا، بَلْ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِعَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ نَعْمَلُ إِذًا؟ قَالَ:" [ اعْمَلُوا ] فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ ابْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ ابْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ذولحیہ رضی اللہ عنہ کلابی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نئے سرے سے رونما ہونے والے کسی معاملے کی بنیاد پر عمل کرتے ہیں؟ یا یہ ایسا معاملہ ہے جس سے فارغ ہو جا چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ ایسا معاملہ ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: پھر ہم عمل کیوں کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمل کرو! کیونکہ ہر شخص کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت ابن أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11818]
یہ روایت ابن أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11818]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4235) اخرجه احمد فى المسند (67/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16194، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4236»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11818 in Urdu