الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ : لَا يَمُوتُ عَبْدٌ حَتَّى يَبْلُغَ أَقْصَى أَثَرِهِ .
آدمی اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اپنے عمل کی آخری حد تک نہیں پہنچ جاتا
حدیث نمبر: 11830
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَقْبِضَ عَبْدًا بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً وَلَا تَنْتَهِي حَتَّى يَقْدَمَهَا"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ سُورَةِ لُقْمَانَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی سرزمین پر کسی بندے کی روح قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس بندے کے لئے اس علاقے میں کوئی کام بنا دیتا ہے، اور آخرکار بندہ اس علاقہ تک پہنچ جاتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت لقمان کے آخر میں موجود یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور رحم میں جو کچھ ہے، وہ اُس کے بارے میں جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری آیت تلاوت کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ غیب کی کنجیاں ہیں، جنہیں صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن صہیب ہے اور وہ متروک ہے، اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے، امام ابوداؤد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11830]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11830 in Urdu