🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابٌ: لَا يَمُوتُ عَبْدٌ حَتَّى يَبْلُغَ أَقْصَى أَثَرِهِ .
آدمی اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اپنے عمل کی آخری حد تک نہیں پہنچ جاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11829
عَنْ أَبِي عُرْوَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدِهِ بِأَرْضٍ وَلَّى لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً، فَإِذَا بَلَغَ أَقْصَى أَثَرِهِ قَبَضَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ - وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا ابوعروہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی سرزمین پر کسی بندے کی روح قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اسے اس علاقے میں کسی کام کے سلسلے میں بھیج دیتا ہے، جب آدمی اپنے مخصوص مقام تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ اُس کی روح کو قبض کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اسے امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ حرشی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2154)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2147، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15111، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 129»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11830
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَقْبِضَ عَبْدًا بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً وَلَا تَنْتَهِي حَتَّى يَقْدَمَهَا"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ سُورَةِ لُقْمَانَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی سرزمین پر کسی بندے کی روح قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس بندے کے لئے اس علاقے میں کوئی کام بنا دیتا ہے، اور آخرکار بندہ اس علاقہ تک پہنچ جاتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت لقمان کے آخر میں موجود یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور رحم میں جو کچھ ہے، وہ اُس کے بارے میں جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری آیت تلاوت کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ غیب کی کنجیاں ہیں، جنہیں صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن صہیب ہے اور وہ متروک ہے، اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے، امام ابوداؤد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11830]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11831
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا جُعِلَتْ مَنِيَّةُ عَبْدٍ بِأَرْضٍ إِلَّا جُعِلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي دَفْنِ كُلِّ مَيِّتٍ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی بندے کی موت، کسی مخصوص سرزمین پر آنی ہو، تو اس بندے کے لئے اُس جگہ پر کوئی کام بنا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے، جن میں یہ بات مذکور ہے کہ ہر میت کو اسی مٹی میں دفن کیا جاتا ہے، جس مٹی سے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 461، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں