🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْكَلَامِ فِي الْقَدَرِ .
تقدیر کے بارے میں بات چیت کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11849
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، وَأَبِي أُمَامَةَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالُوا: كُنَّا فِي مَجْلِسِ أُنَاسٍ مِنَ الْيَهُودِ، وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الْقَدَرَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُغْضَبًا، فَعَبَسَ وَانْتَهَرَ وَقَطَّبَ، ثُمَّ قَالَ:" مَهْ، اتَّقُوا اللَّهَ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، وَادِيَانِ عَمِيقَانِ فَغْرَانِ [ مُظْلِمَانِ ] ، لَا تُهَيِّجُوا عَلَيْكُمْ وَهَجَ النَّارِ"، ثُمَّ أَمَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَقُومُوا، ثُمَّ قَامَ وَبَسَطَ يَمِينَهُ وَبَسَطَ إِصْبَعَهُ الشِّمَالَ، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِأَسْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ، وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَعَشَائِرِهِمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ"، ثُمَّ بَسَطَ شِمَالَهُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنْ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، بِأَسْمَاءِ أَهْلِ النَّارِ، وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ، وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَعَشَائِرِهِمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ، فَرَغَ رَبُّكُمْ، أَعْذَرْتُ؟ أَنْذَرْتُ؟ اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ بَلَّغْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ، قَالَ أَحْمَدُ: أَحَادِيثُهُ مَوْضُوعَةٌ.
سیدنا ابودرداء، سیدنا واثلہ بن اسقع، سیدنا ابوامامہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ یہودیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ساتھ ایک محفل میں موجود تھے اور تقدیر کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں تشریف لائے، آپ نے ماتھے پر بل ڈالے ہوئے تھے اور چہرے سے ناراضگی کا اظہار ہو رہا تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”رک جاؤ! اے محمد کی امت! تم اللہ سے ڈرو! دو گہری، کھلے منہ والی، تاریک وادیاں ہیں، تم اپنے خلاف آگ کی شدت کو نہ بھڑکاؤ۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کو حکم دیا کہ وہ اُٹھ جائیں، پھر آپ کھڑے ہوئے، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا اور بائیں ہاتھ کو بند رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ بڑے مہربان، نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے ایک تحریر ہے، جو اہل جنت کے ناموں کے بارے میں، اُن کے آباء و اجداد، ان کی ماؤں، اُن کے خاندانوں کے ناموں کے بارے میں ہے، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے۔“ پھر آپ نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا، پھر آپ نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ رحمان اور رحیم کی طرف سے آنے والا مکتوب ہے، جس میں اہل جہنم کے نام ہیں، ان کے آباء و اجداد، ان کی ماؤں ان کے خاندانوں کے نام ہیں، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے، تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے، کیا میں نے عذر بیان کر دیا ہے؟ میں نے ڈرا دیا ہے؟ اے اللہ میں نے تبلیغ کر دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک عبداللہ بن یزید بن آدم ہے، امام أحمد کہتے ہیں اس کی نقل کردہ حدیث موضوع ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11849]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7660)»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 11849 in Urdu