الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَلْبِ .
دل کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11910
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ إِلَّا قَالَ:" يَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى طَاعَتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، قَالَ بَعْضُهُمْ: وَصَوَابُهُ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ النَّاسِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھتے تھے تو یہ کہتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو، اپنی اطاعت پر ثابت رکھنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن محمد بن زائدہ ہے، بعض حضرات نے یہ کہا: ہے: درست یہ ہے کہ یہ صالح بن محمد بن زائدہ ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، زیادہ تر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11910]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9139»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11910 in Urdu