الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَلْبِ .
دل کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11911
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ قُلُوبَ بَنِي آدَمَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ شَاءَ أَنْ يُقَلِّبَهُ مِنَ الضَّلَالَةِ إِلَى الْهُدَى أَوْ مِنَ الْهُدَى إِلَى الضَّلَالَةِ فَعَلَ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: فِي بَعْضِ مَا يَرْوِيهِ نَكِرَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا آپ کو بھی اندیشہ ہے حالانکہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اولاد آدم کے دل، رحمن کی انگلیوں میں سے، دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جس کے بارے میں چاہتا ہے کہ اُسے گمراہی سے ہدایت کی طرف پلٹ دے یا ہدایت سے گمراہی کی طرف پلٹ دے، تو وہ ایسا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن فضل ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ بعض روایات میں منکر ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11911]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن فضل ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ بعض روایات میں منکر ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1553)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24083، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11911 in Urdu