الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12003
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَ: خَرَجَتِ الصَّعْبَةُ بِنْتُ الْحَضْرَمِيِّ فَسَمِعْنَاهَا تَقُولُ لَأَبِيهَا طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: إِنَّ عُثْمَانَ قَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ، فَلَوْ كَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى يُرَفَّهَ عَنْهُ. قَالَ: وَطَلْحَةُ يَغْسِلُ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَلَمْ يُجِبْهَا. فَأَدْخَلَتْ يَدَيْهَا فِي كُمِّ دِرْعِهَا فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَيْهَا وَقَالَتْ: أَسْأَلُكَ بِمَا حَمَلْتُكَ وَأَرْضَعْتُكَ إِلَّا فَعَلْتَ. فَقَامَ وَلَوَى شِقَّ شَعْرِ رَأْسِهِ حَتَّى عَقَدَهُ وَهُوَ مَغْسُولٌ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى أَتَى عَلِيًّا وَهُوَ جَالِسٌ فِي جَنْبِ دَارِهِ، فَقَالَ طَلْحَةُ وَمَعَهُ أُمُّهُ وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ: لَوْ رَفَعْتَ النَّاسَ عَنْ هَذَا فَقَدَ اشْتَدَّ حَصْرُهُ. قَالَ: فَنَقَرَ بِقَدَحٍ فِي يَدِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ مِنْ هَذَا شَيْئًا يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ هَذَا ضَعِيفٌ لِأَنَّ عَلِيًّا لَمْ يَكُنْ بِالْمَدِينَةِ حِينَ حُصِرَ عُثْمَانُ وَلَا شَهِدَ قَتْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ هَذَا ضَعِيفٌ لِأَنَّ عَلِيًّا لَمْ يَكُنْ بِالْمَدِينَةِ حِينَ حُصِرَ عُثْمَانُ وَلَا شَهِدَ قَتْلَهُ.
عبدالله بن رافع اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”صعبہ بنت حضرمی نکلیں، ہم نے اس خاتون کو اپنے والد سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، اگر آپ اس بارے میں بات چیت کریں تاکہ یہ چیز ختم ہو جائے تو مناسب ہو گا، راوی کہتے ہیں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت اپنے سر کے دو حصوں میں سے ایک حصہ دھو چکے تھے، انہوں نے اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، تو اس خاتون نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی آستین میں داخل کئے اور اپنی چھاتی نکال لی اور بولیں: میں نے تمہارا حمل برداشت کیا، تمہیں دودھ پلایا، اس کا واسطہ دے کر میں تمہیں یہ کہتی ہوں کہ تم ایسا کرو، تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، انہوں نے اپنے سر کے ایک طرف کے دھلے ہوئے بالوں کو لپیٹا اور ان کو گرہ لگا لی، پھر وہ نکلے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو اپنے گھر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، اُن کے ساتھ ان کی والدہ تھیں اور ساتھ عبداللہ بن رافع کی والدہ (یعنی راوی خاتون) تھیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ ان صاحب سے لوگوں کو ہٹا لیں، تو یہ مناسب ہو گا کیونکہ ان کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ میں موجود پیالے کو تین مرتبہ انگلی سے مارا، پھر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور بولے: اللہ کی قسم! میں ان صاحب کے حوالے سے ایسی کسی چیز کو پسند نہیں کرتا، جسے یہ ناپسند کرتے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس وقت مدینہ میں موجود نہیں تھے اور ان کی شہادت کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12003]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12003 in Urdu