الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12004
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي حُذَيْفَةَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، وَكَعْبًا رَكِبَا سَفِينَةً فِي الْبَحْرِ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ: يَا كَعْبُ، أَمَا تَجِدُ سَفِينَتَنَا هَذِهِ فِي التَّوْرَاةِ كَيْفَ تَجْرِي؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَجِدُ فِيهَا رَجُلًا أَشْقَى الْفِتْيَةِ مِنْ قُرَيْشٍ يَنْزُو فِي الْفِتْيَةِ نَزْوَ الْحِمَارِ فَاتَّقِ، لَا تَكُنْ أَنْتَ هُوَ. قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: فَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: محمد بن ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ اور کعب، یہ دونوں حضرات سمندر میں کشتی پر سوار ہو کر جا رہے تھے، تو محمد بن ابوحذیفہ نے کہا: اے کعب! کیا تمہیں ہماری اس کشتی کا ذکر تورات میں ملتا ہے؟ کہ یہ کیسے چلتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! لیکن مجھے تورات میں ایک ایسے شخص کا ذکر ملتا ہے، جس کا تعلق قریش سے ہو گا اور وہ سب سے زیادہ بدنصیب نوجوان ہو گا، اور وہ فتنے میں یوں کود پڑے گا، جس طرح گدھا کودتا ہے، تم اس بات سے بچنے کی کوشش کرنا، کہ کہیں وہ تم نہ ہو۔ ابن سیرین کہتے ہیں: لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ پھر وہی شخص وہ فرد ثابت ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12004]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12004 in Urdu