🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12006
وَعَنْ وَثَّابٍ، وَكَانَ مِمَّنْ أَدْرَكَهُ عِتْقُ عُثْمَانَ، وَكَانَ يَقُومُ بَيْنَ يَدَيْ عُثْمَانَ، قَالَ: بَعَثَنِي عُثْمَانُ فَدَعَوْتُ لَهُ الْأَشْتَرَ - قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَأَظُنُّهُ قَالَ: - فَطَرَحْتُ لَهُ وِسَادَةً، وَلِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وِسَادَةً، قَالَ: يَا أَشْتَرُ، مَا تُرِيدُ النَّاسُ مِنِّي؟ قَالَ: ثَلَاثًا مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ. قَالَ: مَا هُنَّ؟ قَالَ: يُخَيِّرُونَكَ بَيْنَ أَنْ تَدَعَ لَهُمْ أَمْرَهُمْ فَتَقُولَ: هَذَا أَمْرُكُمْ فَاخْتَارُوا لَهُ مَنْ شِئْتُمْ، وَبَيْنَ أَنْ تُقِصَّ مِنْ نَفْسِكَ، فِإِنْ أَبَيْتَ فَإِنَّ الْقَوْمَ قَاتِلُوكَ. قَالَ: مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ؟ قَالَ: مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ. قَالَ: أَمَّا أَنْ أَخْلَعَ لَهُمْ أَمْرَهُمْ فَمَا كُنْتُ لِأَخْلَعَ سِرْبَالًا سُرْبِلْتُهُ. قَالَ: وَقَالَ الْحَسَنُ: قَالَ: وَاللَّهِ لَأَنْ أُقَدَّمَ فَتُضْرَبَ عُنُقِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَخْلَعَ أَمْرَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْزُو بِبَعْضِهَا عَلَى بَعْضٍ - وَهَذَا أَشْبَهُ بِكَلَامِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. وَأَمَّا أَنْ أُقِصَّ مِنْ نَفْسِي، فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ صَاحِبَايَ كَانَا يُعَاقِبَانِ، وَمَا يَقُومُ بَدَنِي لِلْقِصَاصِ، وَأَمَّا أَنْ يَقْتُلُونِي، فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَتَلْتُمُونِي لَا تُحَابَوْنَ بَعْدِي أَبَدًا، وَلَا تُقَاتِلُونَ بَعْدِي عَدُوًّا جَمِيعًا أَبَدًا.
فَقَامَ الْأَشْتَرُ فَانْطَلَقَ، فَمَكَثْنَا فَقُلْنَا: لَعَلَّ النَّاسَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ ذِئْبٌ فَاطَّلَعَ مِنْ بَابٍ ثُمَّ رَجَعَ، ثُمَّ جَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى عُثْمَانَ، فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ بِهَا، وَقَالَ بِهَا، حَتَّى سَمِعْتُ وَقْعَ أَضْرَاسِهِ، فَقَالَ: مَا أَغْنَى عَنْكَ مُعَاوِيَةُ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ ابْنُ عَامِرٍ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ كُتُبُكَ؟ قَالَ: أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي [أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي ] . قَالَ: فَأَنَا رَأَيْتُهُ اسْتَدْعَى رَجُلًا مِنَ الْقَوْمِ بِعَيْنِهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ بِمِشْقَصٍ حَتَّى وَجَأَهُ بِهِ فِي رَأْسِهِ. قُلْتُ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: تَعَاوَنُوا وَاللَّهِ عَلَيْهِ حَتَّى قَتَلُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ وَثَّابٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ.
وثاب بیان کرتے ہیں: یہ ان لوگوں میں سے ایک تھے، جنہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آزاد کیا تھا اور یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہوا کرتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا، میں اُن کے لئے اشتر کو بلا کے لایا، ابن عون نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے ان کے لئے ایک تکیہ رکھا اور امیرالمؤمنین کے لئے ایک تکیہ رکھا، امیر المؤمنین نے فرمایا: اے اشتر! یہ لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: تین چیزیں ہیں، ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا، آپ کے لئے ضروری ہو گا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: لوگ آپ کو یہ اختیار دے رہے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو آپ ان کا معاملہ چھوڑ دیں اور یہ کہہ دیں کہ یہ رہی تمہاری حکومت، تم اس کے لئے جسے چاہو اختیار کر لو، یا پھر یہ ہے کہ آپ اپنی طرف سے قصاص دیں، اگر آپ اس کا انکار کرتے ہیں، تو لوگ آپ کو شہید کر دیں گے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ان میں سے کسی ایک کو اختیار کیے بغیر چارہ نہیں ہے؟ اشتر نے جواب دیا: ان میں سے کسی ایک کو اختیار کیے بغیر چارہ نہیں ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں ان کے لئے حکومت سے الگ ہو جاؤں، تو میں ایک ایسے لباس کو کبھی نہیں اتاروں گا، جو مجھے پہنایا گیا ہے، راوی کہتے ہیں: یہاں حسن نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر مجھے آگے کر کے میری گردن اڑا دی جائے، تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی حکومت سے لاتعلقی اختیار کروں، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں، راوی کہتے ہیں: یہ کلمات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کلام سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے بدلہ دوں، تو اللہ کی قسم! میں یہ بات جانتا ہوں کہ میرے دونوں ساتھی (یعنی مجھ سے پہلے کے دونوں خلفاء) بھی سزائیں دیا کرتے تھے اور میرا جسم قصاص کے لائق نہیں ہے (یعنی مجھ پر قصاص عائد نہیں ہوتا ہے) جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ وہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے، تو اللہ تعالیٰ کی قسم! اگر تم لوگ مجھے قتل کر دو گے، تو میرے بعد تم کبھی ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھو گے، اور میرے بعد تم کبھی بھی مل جل کر دشمن کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے، تو اشتر اٹھ کر چلا گیا، ہم ٹھہرے رہے، ہم نے کہا: شاید لوگ باز آ جائیں، اسی دوران ایک شخص آیا، جو بھیڑیے کی طرح محسوس ہوتا تھا، اس نے دروازے میں سے جھانک کر دیکھا، پھر وہ واپس چلا گیا، پھر محمد بن ابوبکر، تیرہ افراد سمیت آئے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ گئے، انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی داڑھی پکڑی اور انہیں مارنا شروع کیا، یہاں تک کہ میں نے اُن کی داڑھ ٹوٹنے کی آواز سنی، محمد بن ابوبکر نے کہا: معاویہ تمہارے کس کام آیا؟ ابن عامر تمہارے کس کام آیا؟ تمہارے خطوط تمہارے کس کام آئے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم میری داڑھی چھوڑ دو! اے میرے بھتیجے! تم میری داڑھی چھوڑ دو! راوی کہتے ہیں: پھر میں نے انہیں دیکھا کہ انہوں نے حاضرین میں سے ایک شخص کو بلایا، تو وہ ایک تیر لے کر اُٹھ کر ان کی طرف آیا، اور اس نے وہ تیر ان کے سر میں گھونپ دیا، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: پھر کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا: ان لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی، اللہ کی قسم! ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو (مل جل کر) شہید کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف وثاب کا معاملہ مختلف ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12006]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (116)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12006 in Urdu